1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتمشرق وسطیٰ

حماس کی قیادت اب ایک کمیٹی کرے گی

22 اکتوبر 2024

یہ کمیٹی دو فلسطینی علاقوں اور تارکین وطن کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔ غزہ کے لیے خلیل الحیا، مغربی کنارے کے لیے ظاہر جبرین اور بیرون ملک فلسطینیوں کے لیے خالد مشعل کو نامزد کیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/4m4jw
بیروت کے برج البرجنہ کیمپ میں ایک فلسطینی پناہ گزین کی دکان پر حماس کے مقتول رہنما اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنوار کے پوسٹر
بیروت کے برج البرجنہ کیمپ میں ایک فلسطینی پناہ گزین کی دکان پر حماس کے مقتول رہنما اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنوار کے پوسٹرتصویر: Marwan Naamani/dpa/picture alliance

حماس کے دو ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی عسکریت پسند گروپ اپنے سربراہ یحییٰ سنوار کے کسی ایک جانشین کے بجائے دوحہ میں قائم حکمران کمیٹی کی تقرری کی ہے۔ سنوار کو گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوجیوں نے ہلاک کر دیا تھا۔

گروپ کے ایک باخبر ذرائع نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، "حماس کی قیادت کا نقطہ نظر یہ ہے کہ وہ مر‍حوم سربراہ یحییٰ سنوار کے جانشین کا تقرر نہ کرے، اگر حالات اجازت دیں تو مارچ میں ہونے والے اگلے انتخابات تک اس کو موخر رکھا جائے"۔

قومی یکجہتی کی کوشش، حماس اور فتح میں مذاکرات

ذرائع نے بتایا کہ تہران میں سیاسی سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کے بعد اگست میں تشکیل دی گئی ایک پانچ رکنی کمیٹی "گروپ کی قیادت سنبھالے گی"۔

یہ کمیٹی ان کی موت سے قبل غزہ میں سنوار کے ساتھ رابطے میں دشواری کے پیش نظر فیصلہ سازی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی تھی۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے ماسٹر مائینڈ سنوار ہی تھے
اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے ماسٹر مائینڈ سنوار ہی تھےتصویر: AHMAD GHARABLI/AFP

کمیٹی اسٹریٹجک فیصلے کرنے کی مجاز

یحییٰ سنوار کو جولائی میں ہنیہ کے قتل ہونے کے بعد حماس کا سربراہ مقرر کیے جانے سے قبل 2017 میں عسکریت پسند گروپ کا غزہ کا سربراہ نامزد کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی دو فلسطینی علاقوں اور تارکین وطن کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔ خلیل الحیا کو غزہ کے لیے، ظاہر جبرین کو مغربی کنارے کے لیے اور خالد مشعل کو بیرون ملک فلسطینیوں کے لیے ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

امریکہ کے لیے اسرائیل کی حمایت کیا معنی رکھتی ہے؟

اس میں حماس کی شوریٰ مشاورتی کونسل کے سربراہ محمد درویش اور پولیٹیکل بیورو کے سکریٹری بھی شامل ہیں، جن کی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر شناخت کبھی ظاہر نہیں کی گئی۔

کمیٹی کے تمام موجودہ ارکان قطر میں مقیم ہیں۔

ذرائع کے مطابق، کمیٹی کو "جنگ اور غیر معمولی حالات کے دوران تحریک کی قیادت کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے مستقبل کے منصوبے" کا کام سونپا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کمیٹی "اسٹریٹجک فیصلے کرنے" کی مجاز ہے۔

گروپ کے ایک دیگر ذرائع نے بتایا کہ حماس کی قیادت نے ایک تجویز پر تبادلہ خیال کیا جس میں نام کا اعلان کیے بغیرایک سیاسی سربراہ کی تقرری کی بات کہی گئی تھی۔

لیکن، ذرائع نے مزید کہا، رہنماؤں نے کمیٹی کے ذریعے قیادت کرنے کو ترجیح دی۔

یحییٰ سنوار بدھ کے روز جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں مارے گیے تھے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے ماسٹر مائینڈ سنوار ہی تھے۔

حماس کے لیڈر یحییٰ سنوار کون تھے؟

ج  ا ⁄  ص ز (اے ایف پی)