1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دنیا کا مہنگا ترین کبوتر، قیمت 15 لاکھ ڈالر

19 مارچ 2019

کبوتر بازی کے مقابلے نہ صرف ایشیا بلکہ یورپ میں بھی مقبولیت حاصل کرتے جا رہے ہیں۔ اسی حوالے سے یورپی ملک بیلجیم میں دنیا کا مہنگا ترین کبوتر فروخت ہوا ہے۔ آخر اس کبوتر میں ایسی کونسی خاص بات ہے؟

https://p.dw.com/p/3FIZt
Armando
تصویر: Joel Verschoot

برسلز میں ارمانڈو نامی تیز رفتار کبوتر کی نیلامی خاصی دلچسپ رہی۔ چین کے دو شہریوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا گیا۔ بالآخر ارمانڈو ایک  اعشاریہ پانچ ملین ڈالر میں فروخت ہوا۔ کسی کبوتر کی خریداری کے لیے یہ اب تک کی سب سے بڑی اور تین گنا زیادہ لگائے جانے والی بولی تھی۔  

پِجن پیراڈائز نامی کمپنی کے جارج  فراری نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ،’’کسی نے بھی اتنی بڑی نیلامی کا نہیں سوچا تھا۔‘‘

 چین کے لوگوں کی پرندوں کے ساتھ محبت جتنی پرانی ہے، مغربی یورپ کے ملک بیلجیم میں پرندوں کی نیلامی کا یہ کھیل بھی اتنا ہی قدیم ہے۔

Tauben-Olympiade 2017 in Brüssel
تصویر: Reuters/F. Lenoir

 اتوار سترہ مارچ کی شب ارمانڈو کی نیلامی میں شائقین کے درمیان مقابلہ دیکھنے کے لائق تھا۔ تیز اڑان بھرنے میں ارمانڈو اپنی مثال آپ ہے۔ ارمانڈو نے ابھی تک کے کبوتروں کے تیز رفتاری اور طویل وقت تک اڑنے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں اور یہی اس کی انفرادیت کی وجہ ہے۔ اس تیز رفتار کبوتر  کے مالک جویل ورشوٹ تھے۔ چین کے جس شخص نے یہ کبوتر خریدا ہے،اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں