محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ کی جانب سے انتہائی مطلوب افراد کے کوائف پر مشتمل ریڈ بک کا نوواں ایڈیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کا نام بھی شامل ہے۔ اس حوالے سے ڈی ڈبلیو کے نمائندے رفعت سعید نے سی ٹی ڈی سندھ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل عمر شاہد سے بات کی ہے۔