1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ زخمی

10 فروری 2024

سابق رکن قومی اسمبلی اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4cFS8
Pakistan Islamabad | Mohsin Dawar
تصویر: B.K. Bangash/AP/picture alliance

محسن داوڑ حالیہ انتخابات میں ایک مرتبہ پھر شمالی وزیرستان سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار تھے اور وہ جمعرات کے روز ہونے والے انتخابات کے بعد نتیجے میں تاخیر اور مبینہ  دھاندلی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

نئی جماعت کا افغانستان میں تبدیلی سے تعلق نہیں، محسن داوڑ

یہاں آ کر دیکھیں ہر طرف پی ٹی ایم نظر آئے گی، منظور پشتین

مقامی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے ان پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے حامیوں کے ہم راہ انتخابی نتیجے میں تاخیر  اور دھاندلی کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ مظاہرین کے مطابق پولیس نے احتجاج میں مصروف افراد کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ پولیس نے محسن داوڑ کے زخمی ہونے کی تو تصدیق کی ہے، تاہم یہ نہیں بتایا ہے کہ آیا وہ واقعی پولیس فائرنگ ہی سے زخمی ہوئے۔

Pakistan Islamabad | Mohsin Dawar
محسن داوڑ پشتون تحفظ موومنٹ کا حصہ بھی رہے ہیںتصویر: B.K. Bangash/AP/picture alliance

مقامی میڈیا پر سامنے آنے والی رپورٹوں کے مطابق محسن داوڑ کو طبی امداد دی جا رہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ محسن داوڑ  اگست دو ہزار اٹھارہ سے دو ہزار تئیس تک رکن قومی اسمبلی رہے۔ جب کہ اس سے قبل وہ پشتون تحفظ موومنٹ کا حصہ بھی رہے اور بعد میں انہوں انہوں نے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے نام سے ایک نئی جماعت قائم کی۔ ماضی میں محسن داوڑ پشتون اسٹوڈنٹ فیڈریش اور نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کا حصہ بھی رہے ہیں۔

ع ت/ ک م