1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
اقتصادیاتسری لنکا

سری لنکا کے وزیراعظم چھ روزہ سرکاری دورے پر چین میں

25 مارچ 2024

توقع کی جا رہی ہے کہ سری لنکن وزیر اعظم اس دورے میں اپنے ملک کے سب سے بڑے قرض دہندہ سے قرضوں کی تنظیم نو پر بات کریں گے۔

https://p.dw.com/p/4e6Xt
Sri Lanka Vereidigung Dinesh Gunawardena als neuer Premier | Präsident Ranil Wickremesinghe (L)
سری لنکا کے وزیر اعظم دینیش گوناوردینا چھ روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں .تصویر: AFP

سری لنکا کے وزیر اعظم دینیش گوناوردینا چھ روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ چینی حکام نے بیجنگ کے مضافات میں ایک ہوائی اڈے پر گوناوردینا کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔

سری لنکن وزیراعظم پیر کے روز چین پہنچے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور توقع ہے کہ وہ کولمبو کے اپنے سب سے بڑے بیرون ملک قرض دہندہ سے  قرضوں کی تنظیم نو پر بات کریں گے۔

بحران زدہ سری لنکا: سیاحوں کی واپسی سے معیشت بہتر ہوتی ہوئی

چین کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو کہا، '' شی اور گوناوردینا چین سری لنکا کی روایتی دوستی کو جاری رکھنے کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔‘‘

سری لنکا کے برسوں سے جاری اقتصادی بحران کے دوران بیجنگ اور کولمبو کے درمیان تعلقات پر نظر رکھی جارہی ہے۔ گزشتہ برس سری لنکا نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف سے 2.9 بلین ڈالر کا بیل آؤٹ حاصل کیا تھا۔ یہ مشروط قرض سری لنکا کے غیر ملکی قرض دہندگان کے لیے اطمینان کا باعث ہے۔

سری لنکا کے معاشی بحران میں دھیرے دھیرے آتی بہتری

آئی ایم ایف نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس نے کولمبو کے ساتھ ایک سٹاف لیول معاہدہ کیا ہے تاکہ 337 ملین ڈالر کی ادائیگی کا راستہ ہموار کیا جا سکے، جو کہ چار سالہ بیل آؤٹ کی تیسری قسط ہے۔

ف ن/ ا ا ( اے ایف پی )

سری لنکا اور چین کے مابین بندروں کا کاروبار