عورت مارچ کی اپنی اہمیت ہو سکتی ہے لیکن انسان کی روزمرہ زندگی میں کچھ معاملات فوری توجہ کے متقاضی ہوتے ہیں۔ پاکستانی جیسے معاشروں میں خواتین کو درپیش مسائل کی بھی اسی تناظر میں درجہ بندی جا سکتی ہے، یعنی کچھ مسائل اگر فوری طور پر حل نہ ہوں تو طویل المدتی منصوبہ بندی رائیگاں بھی جا سکتی ہے۔