امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے پیش کردہ غزہ میں جنگ بندی کی تجویز کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر ہر طرف سے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ ایک طرف اسرائیلی مظاہرین یرغمالیوں کی فوری رہائی کے لیے یہ معاہدہ قبول کرنے پر زور دے رہے ہیں تو دوسری جانب نیتن یاہو کے انتہائی دائیں بازو کے حکومتی اتحادی دھمکا رہے ہیں کہ اگر اس معاہدے کو آگے بڑھایا گیا تو وہ حکومت ختم کر دیں گے۔