1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہشمالی امریکہ

فلوریڈا میں ٹرانسجینڈرز کے لیے کوئی گرلز اسپورٹس نہیں

6 جون 2021

کئی دیگر امریکی ریاستوں کی طرح فلوریڈا میں بھی سرکاری اسکولوں میں ٹرانسجینڈرز پر لڑکیوں اور خواتین کے لیے مخصوص اسپورٹس آرٹ میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

https://p.dw.com/p/3uU6c
Symbolbild Transgender Toilette
تصویر: Getty Images/J. Raedle

ٹرانسجنڈرز پر خواتین اور لڑکیوں کے خواتین کے اسپورٹس آرٹ میں حصہ لینے پر پابندی اور انہیں لڑکوں کے ساتھ کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے پر مجبور کرنے کے اس فیصلے پر مساوی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم عناصر نے سخت غصے کا اظہار کیا ہے۔

جنوبی ایشیا کے مسلم ایل جی بی ٹی کا سہارا ’سوشل میڈیا‘

یہ فیصلہ عین ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب جون کو امریکا میں پرائڈ منتھ‘ یا 'فخر‘ کا مہینہ قرار دیتے ہوئے منایا جاتا ہے۔ فلوریڈا کے ریپبلکن گورنر اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بہت قریبی دوست رون دے سانتس نے جیکسن ویل کے ایک کرسچن اسکول میں ایک قانونی دستاویز پر دستخط کیے، جس کے تحت سرکاری ہائی اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں ٹرانسجنڈرز کو خواتین اور لڑکیوں کے بجائے لڑکوں کے ساتھ کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینا ہو گا۔

امریکی سپریم کورٹ کا ایل جی بی ٹی ورکرز کے حق میں اہم فیصلہ

Ron DeSantis | Governeur von Florida, USA
فلوریڈا کے گورنر رون ڈے سانتس۔تصویر: Paul Hennessy/Zuma/picture alliance

گورنر کا موقف

فلوریڈا کے گورنر نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا،''ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ان مقابلوں کی اخلاقی بلندی کے لیے یہ ضروری ہے۔‘‘ رون دے سانتس کا مزید کہنا تھا،''فلوریڈا میں لڑکیاں، لڑکیوں کے کھیلوں میں حصہ لیتی ہیں اور لڑکے ان کھیلوں میں شریک ہوتے ہیں، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ لڑکوں کے کھیل ہیں، ہمیں کھیلوں کو نظریاتی نہیں بلکہ حیاتیاتی انداز سے دیکھنا چاہیے۔ ہم اسپورٹس کر رہے ہیں۔‘‘

برلن پریڈ: ہم جنس پسندوں کا جشن، برداشت اور مساوی حقوق کا پیغام

یہ قانون یکم جولائی سے نافذ العمل ہو گا اور اس میں لڑکیوں اور نوجوان خواتین کو مقابلوں میں شریک ہونے کے لیے اپنا 'برتھ سرٹیفیکیٹ‘ یا اپنی سند پیدائش کے ذریعے اپنی جنس کا اندراج کروانا ہو گا۔ فلوریڈا کے گورنر سانتوس نے ان قواعد و ضوابط پر دستخط 'ایل جی بی ٹی پرائڈ منتھ‘ کے پہلے دن کیا۔

اس پر فلو ریڈا کے ایک ریاستی نمائندے اور ڈیموکریٹ لیڈر کارلوس سمتھ، جن کی شناخت لاطینی ہم جنس پرست ہے،  ایک ٹویٹ کی،''ایل جی بی ٹی کیو‘ پرائڈ منتھ‘ کے پہلے دن گورنر رون دے سانتس بچوں کو اسکول اسپورٹس سے محروم کر رہے ہیں۔ یہ ٹرانسفوبیا کے لیے ایندھن کی مانند ہے اور اس سے جذباتی طور پر کمزور بچے کسی معقول وجہ کے بغیر خطرات سے دوچار ہو جائیں گے۔ ‘‘

’ہالی وُوڈ اسٹریٹ وائٹ بوائز کلب‘ دراصل ہے کيا؟

BdTD USA Transgender Day of Remembrance
نیو یارک میں ایل جی بی ٹی برادری کے حقوق کے لیے ہونے والا ایک مظاہرہ۔تصویر: Reuters/L. Jackson

دریں اثناء 'ایل جی بی ٹی کیو‘ برادری کے حقوق کا دفاع کرنے والے ایک گروپ 'ہیو من رائٹس کیمپین‘ نے اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فلوریڈا سے قبل ریپبلکن کی حکومت والی دیگر ریاستیں جیسا کہ آلاباما،آرکنساس، میسیسیپی، مونٹانا اور مغربی ورجینیا بھی اسی طرح کے قوانین کی منظوری دے چُکی ہیں۔

بائیڈن: ٹرانسجینڈرز کو بھی فوج میں بھرتی کا حق ہوگا

ڈیموکریٹ امریکی صدر بائیڈن نے ایل جی بی ٹی کیو کے مساوی حقوق کی جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا ایک بار پھر اظہار کرتے ہوئے 'ایل جی بی ٹی پرائڈ منتھ‘ کے موقع پر ایک باضابطہ اعلامیہ جاری کیا، جس میں انہوں نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام جنس سے تعلق رکھنے والوں کے لیے ایک مساوی ایکٹ کی منظوری دے۔یہ ایکٹ مارچ کے مہینے سے سینیٹ میں رکا ہوا ہے۔

خواجہ سراؤں کی لاش کو ’دو گز زمین‘ بھی مشکل سے مّیسر

 

ک م / م م) رائٹرز، اے ایف پی، کے این اے(