1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

معمر قذافی رخصتی کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں، روسی اخبار کی رپورٹ

6 جولائی 2011

لیبیا کی حکومت نے ایک روسی اخبار کی اس رپورٹ کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معمر قذافی اقتدار منتقل کرنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/11pcY
تصویر: AP

لیبیا کی حکومت نے اس خبر کی تردید کی ہے جس کے مطابق وہ قذافی کی اقتدار سے رخصتی سے متعلق تنازعے کے فریقین سے مذاکرات میں مصروف ہے۔

لیبیا میں جاری تنازعے کو پانچ ماہ ہو گئے ہیں تاہم اس بحران کا کوئی حل اب تک دکھائی نہیں دے رہا۔ لیبیا کے رہنما معمر قذافی کی فورسز پر نیٹو کے فضائی حملے جاری ہیں اور باغی مسلسل طرابلس پر قبضے کی کوشش میں لگے ہیں تاہم نیٹو اور باغی قذافی کو تا حال پسپا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ اس صورت حال میں یہ خبریں تواتر کے ساتھ گردش کر رہی ہیں کہ قذافی کا اقتدار آخری ہچکولے کھا رہا ہے اور وہ کوئی ایسا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں جس کے ذریعے وہ اقتدار منتقل کر کے اپنے لیے کوئی باوقار راستہ ڈھونڈ پائیں۔

Flash-Galerie Libyen - Befreiung belagerter Dörfer
باغی اب تک طرابلس پر قبضہ نہیں کر پائے ہیںتصویر: DW

طرابلس حکومت کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی خبریں پھیلا کر مغربی ممالک قذافی کے بارے میں کنفیوژن پھیلانا چاہتے ہیں۔ ’’قذافی کی اقتدار سے علیحدگی اور ان کی محفوظ جلا وطنی کے بارے میں خبریں بالکل بے بنیاد ہیں،‘‘ لیبیا کی حکومت کے ترجمان موسیٰ ابراہیم کا بیان۔

موسیٰ ابراہم کا کہنا تھا کہ قذافی کے حوالے سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ’’لیبیا کا مستقبل لیبیا کے عوام کو طے کرنا ہے اور قذافی ایک تاریخی علامت ہیں جن کی لیبیا کے عوام موت تک حفاظت کریں گے۔‘‘

امریکہ نے اپنے مؤقف کو ایک مرتبہ پھر دہرایا ہے کہ قذافی کو فوری طور پر اقتدار چھوڑ دینا چاہیے۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں