1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نصف سے زائد مہاجرین جرمن زبان کے امتحان میں فیل

30 اپریل 2018

جرمنی میں موجود ایسے تارکین وطن جنہیں ’انضمام کا کورس‘ کروایا گیا، ان میں سے نصف تعداد اس کورس کے خاتمے کے بعد لیے جانے والے امتحان میں ناکام رہی۔

https://p.dw.com/p/2wuiH
Migration nach Deutschland
تصویر: picture-alliance/ZB

مبصرین کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی اتنی بڑی تعداد میں جرمن زبان کے امتحان میں ناکامی کی بڑی وجہ ان  کا کورسز میں غیرحاضر رہنا ہے۔

جرمنی کے وفاقی دفتر برائے مہاجرین اور پناہ گزین (BAMF) کے اعداد و شمار کے مطابق ابتدائی جرمن زبان سکھانے کے لیے کرائے جانے والے ’انٹیگریشن‘ کورس کے بعد جن تارکین وطن کا امتحان لیا گیا، ان میں نصف سے زائد فیل ہو گئے۔

ایشیائی پکوان ’انضمام کا ایک لذیذ انداز ‘

فرانس ميں نئے اميگريشن قوانين، ملک بدريوں کی راہ ہموار

جرمنی میں اسلام سے خوف اور بداعتمادی میں ڈرامائی اضافہ

اتوار کے روز جرمن اخبار فرانکفٹرالگمائنے میں جرمن دفتر برائے مہاجرین اور پناہ گزین کے اعداد و شمار کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ برس جرمن زبان کے ان کورسز میں شریک تارکین وطن کی مجموعی تعداد تین لاکھ انتالیس ہزار پانچ سو اٹھہتر تھی، جن میں سے دو لاکھ نواسی ہزار سات سو اکیاون جرمن زبان کا یہ ابتدائی کورس پاس کرنے میں ناکام رہے۔

ان اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ان تارکین وطن میں سے صرف 48 فیصد زبان کے اعتبار سے B1 کی سطح تک پہنچ پائے۔ جب کہ صرف چالیس فیصد زائد ایسے تھے جو A1 عبور کر کے A2 سطح کے کورسس  تک بھی نہ پہنچ پائے۔

اس کورس کے بعد توقع تھی کہ مہاجرین عام بول چال کو کسی حد تک سمجھ سکیں گے اور سادہ جملوں کے ذریعے اپنی بات کہہ پائیں گے۔

جرمن وفاقی دفتر برائے مہاجرین اور پناہ گزین کے مطابق ان تارکین وطن کی زبان سیکھنے کے معاملے میں اس ناکامی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ کئی ان کورسز کے دوران بیمار رہے اور بعض کو ملازمت مل گئی جب کہ کئی ایسے بھی تھے، جو ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل ہو گئے۔

اس حوالے سے مہاجرین کی زبان سیکھنے میں ناکامی کی وجہ ماہرین کی نگاہ میں یہ بھی ہے کہ بہت سے تارکین وطن اب بھی اپنے ماضی کے بھیانک تجربات کی وجہ سے صدمے کا شکار ہیں جب کہ کئی ایسے ہیں، جنہیں ’زبان سیکھنے کا تجربہ‘ ہی نہیں ہے۔ جرمن حکام کا کہنا ہے کہ بہت سے تارکین وطن نے ان کورسز میں اپنی حاضری کو یقینی نہیں بنایا اور ان کی امتحان میں ناکامی کی وجہ یہ بھی ہے۔

ع ت ع الف

(انفومائیگرنٹس ڈاٹ نیٹ)