پانچ ہفتے قبل نہر سوئز میں پھنسے ایور گیون کارگو شپ کو حیرت انگیز طریقے سے حرکت دے کر دیگر بحری جہازوں کی آمد و رفت کے لیے راستہ کھول دیا گیا تھا۔ لیکن اس ریسکیو مشن کے اخراجات اور اس کی وجہ سے مالی نقصانات کے عدم ازالے کی وجہ سے یہ کنٹینر شپ اور اس کا عملہ ابھی تک وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔