1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نیوزی لینڈ: چھ پاکستانی کرکٹ ٹیم ممبرز کورونا وائرس کا شکار

26 نومبر 2020

نیوزی لینڈ کے دورے پر گئے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل چھ ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ متاثرہ افراد کھلاڑی ہیں یا اسٹاف اراکین۔

https://p.dw.com/p/3lqMa
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ | کرکٹ ٹیم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے متعدد ممبرز نیوزی لینڈ کے آئسولیشن ضوابط کی خلاف ورزی کرتے پکڑے گئے تھے۔تصویر: Getty Images/M. Steele

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کے 53 رکنی اسکواڈ میں سے کم از کم چھ افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے حکام کے مطابق منگل 24 نومبر کو نیوزی لینڈ پہنچنے والے پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم اسٹاف کو کرائسٹ چرچ میں ایک الگ مقام پر آئسولیشن ’ الگ تھلگ مقام‘ میں بھیجا گیا تھا اور پھر تمام اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ٹیسٹ کے نتائج کے مطاق 53 میں 6 اراکین کے ٹیسٹ کورونا پازیٹیو ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ہندوؤں کی تقریب میں شرکت پر شکیب الحسن معافی مانگنے پر مجبور

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ 6 میں سے 4 متاثرہ افراد میں تازہ انفیکشن کی شناخت ہوئی ہے جبکہ دو میں وائرس کی موجودگی پرانی ہوسکتی ہے۔ ان متاثرہ کھلاڑیوں کو قرنطینہ کے لیے علیحدہ کر دیا گیا ہے۔ 

علاوہ ازیں اسکواڈ کے دیگر ممبرز کے پریکٹس سیسشنز منسوخ کردیے گئے ہیں اور وہ تب تک آئسولیشن میں رہیں گے جب تک ’مزید تفتیش مکمل نہیں ہوجاتی۔‘

مزید پڑھیے: انگلش کرکٹ ٹیم اگلے برس پاکستان کا دورہ کرے گی

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ایشلی بلوم فیلڈ کے مطابق ٹیم کو پہلے ہی آخری وارننگ جاری کی گئی تھی کیونکہ متعدد ٹیم ممبرز نیوزی لینڈ کے آئسولیشن ضوابط کی خلاف ورزی کرتے پکڑے گئے تھے۔ ان کے بقول، ’’نیوزی لینڈ میں کرکٹ کھیلنے کے لیے آنا ایک اعزاز کی بات ہے لیکن اس کے بدلے ٹیموں کو مقامی برادری اور خود کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔‘‘

نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان کرکٹ ٹیم
نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان: پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔تصویر: Getty Images/A. Davidson

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے لیے لاہور سے روانگی سے قبل تمام کھلاڑیوں کے چار مرتبہ کورونا ٹیسٹس کے منفی نتائج سامنے آئے تھے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے جس کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا ویسٹ انڈیز کے مدمقابل ہوگی۔ 

ع آ / ک م (ڈی پی اے، اے پی)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید