1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹرمپ- اُن ملاقات: بیجنگ اور ماسکو کا تعاون حاصل کرنے کوشش

12 مارچ 2018

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن سے ملاقات کی حامی بھری تھی۔ ابھی اس ملاقات کی تاریخ طے ہونا باقی ہے تاہم جنوبی کوریا اس حوالے سے بیجنگ اور ماسکو کے تعاون کا خواہاں ہے۔

https://p.dw.com/p/2u8tu
Bildkombo Kim Jong Un und Donald Trump
تصویر: Reuters/KCNA//Reuters/L. Jackson

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق جنوبی کوریا نے اپنا سفارت کار بیجنگ اور ماسکو بھیجا ہے تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن کے درمیان طے شدہ ملاقات کے چین اور روس کا تعاون حاصل کیا جا سکے۔

جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن کے مشیر برائے سلامتی امور چُنگ اوئی یونگ آج بیجنگ میں چینی صدر شی جِن پِنگ سے ملاقات کر رہے ہیں۔ جنوبی کوریائی میڈیا کے مطابق چُنگ اوئی کل منگل کے روز ماسکو جائیں گے۔

ڈی پی اے کے مطابق دوسری طرف جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سُوہ ہون اسی دوران ٹوکیو کا دورہ کریں گے جہاں وہ جاپانی حکومت کو اس ملاقات کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔ وہ جاپانی رہنماؤں کو جنوبی کوریا کے وفد کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ گزشتہ ہفتے ہونے والی ملاقات کے بارے میں بھی بتائیں گے۔

ماضی میں شمالی کوریا کے ساتھ اس کے متنازعہ جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے ہونے والے چھ ملکی مذاکراتی عمل میں چین، روس اور جاپان بھی شامل تھے۔ یہ مذاکراتی عمل طویل عرصے سے منجمد ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے سکیورٹی ایڈوائزر چُنگ اوئی یونگ سے ملاقات کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

USA Chung Eui Yong Ankündigung zu Nordkorea im Weißen Haus
جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن کے مشیر برائے سلامتی امور چُنگ اوئی یونگ آج بیجنگ میں چینی صدر شی جِن پِنگ سے ملاقات کر رہے ہیں۔تصویر: Getty Images/AFP/M. Ngan

چُنگ اوئی جنوبی کوریا کے اُس اعلیٰ سطی وفد کی سربراہی کر رہے تھے جس نے پیر پانچ مارچ کو پیونگ یانگ میں کِم جونگ اُن سے ملاقات کی تھی۔ اسی دورے کے دوران جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان سربراہی ملاقات پر بھی اتفاق ہوا تھا جو آئندہ ماہ اپریل میں منعقد ہو گی۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید