ٹرمپ نے ہوٹل آنے کی دعوت دی تھی، پورن اسٹار
14 جنوری 2018ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہوٹل پہنچنے کی دعوت پورن فلموں کی سابقہ معروف اداکارہ الانا ایوانز کو دی گئی تھی۔ اس اداکارہ نے ایک امریکی جریدے ’دی بیسٹ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اس دعوت کا انکشاف کیا ہے۔ الانا ایوانز کے مطابق سن 2006 میں کھیلے جانے والے ایک گولف ٹورنامنٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ شریک تھے اور انہیں دعوت ملی تھی کہ وہ اُن سے ملاقات کے لیے ہوٹل آئیں۔
میلانیا ٹرمپ بغیر اسکارف کے سعودی عرب میں
امریکی دارالحکومت میں خواتین کا مارچ رات بھر جاری رہا
نامناسب گفتگو کرنے والا ٹرمپ کوئی اور ہے: میلانیا ٹرمپ
خواتین کے بارے میں نازیبا کلمات کی ویڈیو اور ٹرمپ کی معذرت
چند روز قبل پورن فلموں کی ایک سابقہ مشہور اداکارہ اسٹیفنی کلفورڈ نے مشہور جریدے ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کو بتایا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک وکیل نے انہیں باقاعدہ طور پر معقول رقم دی تھی تاکہ وہ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والے جنسی رابطے پر اپنی زبان بند رکھیں۔ یہ اداکارہ بھی سن 2006 میں ڈونلڈ ٹرمپ کو گولف ٹورنامنٹ کے دوران ملی تھی۔
الانا ایوانز نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ سن 2006 میں وہ اور اسٹیفنی کلفورڈ (Stephanie Clifford) اچھی دوست تھیں اور رابطے میں تھیں۔ ایوانز کے مطابق اُس وقت اسٹیفنی کلفورڈ کو ’اسٹارمی ڈینیئلز‘ کے نام سے بھی پکارا جاتا تھا۔ ایوانز نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد اسٹارمی نے اُسے اِس ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے اگلی ملاقات میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی۔
ایوانز نے نے یہ بھی بتایا کہ اسٹارمی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اُس (الانا ایوانز) کے بارے میں آگہی رکھتے تھے۔ ایوانز کے مطابق اگلی رات اُس کی دوست اسٹارمی نے بار بار فون بھی کیا اور کہا کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ ہے اور یہ بہت ہی اچھا ہو گا اگر وہ بھی شریک ہو جائے۔ الانا ایوانز کے مطابق اُس نے ہر مرتبہ ٹرمپ سے ملاقات کی دعوٹ کو رد کردیا تھا۔
ایوانز نے ٹیلی فون کالز کے حوالے سے بتایا کہ چار پانچ مرتبہ فون کیا گیا اور آخری دو کالز میں تو اسٹارمی نے یہ بھی کہا کہ تمہاری گفتگو اِس وقت ڈونلڈ ٹرمپ بھی سن رہے ہیں۔ اسی دوران ٹرمپ نے بھی ہوٹل میں موج مستی کرنے کی دعوت دی۔
جریدے دی بیسٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ اُس کے پاس ایسی گواہان موجود ہیں، جو اس کی تصدیق کرتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور اسٹیفنی کلفورڈ (اسٹارمی ڈینئلز) کے درمیان تعلقات رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ یا ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔