1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک مزید کھیلنا چاہتا ہوں، شعیب ملک

9 مئی 2018

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک 2020 ءکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کرکٹ کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں تاہم 36 سالہ کھلاڑی جانتے ہیں کہ اس مقصد کے حصول کے لیے ان کا مسلسل پرفارم کرنا لازمی ہے۔

https://p.dw.com/p/2xQN1
Shoaib Malik Cricket Pakistan
تصویر: Getty Images/AFP

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ سےپانچ سال کی دوری کے بعد ایک بار پھر ٹیسٹ کرکٹ کا رخ کیا تھا تاہم تین سیریز کھیلنے کے بعد انہوں نے 2015ء کے اواخر میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ ليکن وہ اب بھی محدود اوورز کی مختلف سیریز میں پاکستانی ٹیم کے رکن کی حیثیت سے کھیلتے رہتے ہیں۔

پاکستانی آل راونڈر کا کہنا تھا، ’’ 2019ء میں ہونے والا 50 اوورز پر مشتمل ورلڈ کپ میرا آخری ورلڈ کپ ہو گا تاہم میں 2020ء میں ہونے والا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں۔ یہ میرے دو بڑے مقاصد ہیں جن پر میری نظر ہے۔ دیکھیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔ اگر میں مسلسل پرفارم کرتا رہا تو ان دو عالمی کپ کے لیے کھیلنا چاہوں گا۔‘‘

Cricket First Twenty 20 Sri Lanka vs Pakistan
تصویر: Reuters/D. Liyanawatte

کیا کمزور کیریبین ٹیم کے دورے سے پاکستان کا مقصد پورا ہوگیا؟

پاکستانی ننھے کرکٹر دنیا بھر میں  مشہور

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اور آف اسپن بالر شعیب ملک اب تک پاکستان کے لیے 35 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں جبکہ 261 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ساتھ ہی اب تک وہ 95 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی اپنی کار کردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک گزشتہ پانچ برسوں سے کریبیئن پریميئر لیگ میں بارباڈوس ٹرائیڈنیٹس کی جانب سے کھیلتے آ رہے تھے تاہم اس برس وہ ٹورنامنٹ میں شامل ايک اور ٹیم،گونیا ایمیزن واریئرز کا حصہ ہیں۔ یہ لیگ 8 اگست سے 16 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔

ع ف / ع س، (رائٹرز)