1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹیسلا کی جرمن فیکٹری نے کار پروڈکشن شروع کر دی

27 مارچ 2022

الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے جرمن فیکٹری میں کاروں کی پروڈکشن کا افتتاح کیا۔ یورپ میں ٹیسلا کا یہ پہلا پلانٹ جرمن دارالحکومت کے مشرق میں واقع ایک قصبے گرُونہائیڈے میں تعمیر کیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/48qjJ
Deutschland Tesla Gigafactory Grünheide Tag der offenen Tür
تصویر: Patrick Pleul/dpa/picture alliance

جرمن دارالحکومت برلن کے مشرق میں وفاقی صوبے برانڈنبُرگ کے ضلع اوڈر شپری کے قصبے گُرونہائیڈے میں دو برس قبل ٹیسلا فیکٹری تعمیر کرنا شروع کی گئی تھی۔ یہ برلن سے تیس کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔

ٹیسلا گرونہائیڈے میں الیکٹرک کاروں کی پہلی کھیپ کی پروڈکشن مکمل ہونے پر منعقد کی جانے والی تقریب میں ٹیسلا کار ساز ادارے کے بانی ایلون مسک خاص طور پر شریک ہوئے۔ ٹیسلا کی جرمن فیکٹری سے اولین تیس کاریں گاہکوں کے حوالے کر دی گئیں۔ اس تقریب میں خریداروں کے ساتھ ان کے خاندان کے افراد بھی موجود تھے۔

بھارت: ایلن مسک کے ایک ٹوئٹ پرسیاسی رہنما اتنے بیتاب کیوں؟

اس تقریب میں جرمن چانسلر اولاف شولس اور وزیر اقتصادیات رابرٹ ہابیک بھی شریک تھے۔ ٹیسلا فیکٹری کا نام گیگا فیکٹری رکھا گیا ہے۔ اس کی تعمیر پر پانچ بلین ڈالر سے زائد کی لاگت آئی ہے۔

Deutschland, Grünheide | Eröffnung Tesla Gigafactory
ایلون مسک ٹیسلا الیکٹرک کار کے جرمن پلانٹ پر اولین پروڈکشن کسٹمرز کو دینے کا اعلان کرتے ہوئےتصویر: Jens Krick/Flashpic/picture alliance

ٹیسلا کی گیگا فیکٹری

 اسی پلانٹ پر کاروں کے ساتھ ہی ساتھ بیٹری بھی تیار کی جائیں گی۔ پلانٹ پر ہونے والی تقریب میں شریک ایلون مسک نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کاروں کی پروڈکش کو ایک قابلِ فخر دن قرار دیا۔ انہوں نے اولین تیس کسٹمرز کو ٹیسلا الیکٹرک کاروں کی چابیاں دیں۔

جرمن پلانٹ میں ٹیسلا الیکٹرک کاروں کی فیکٹری کی تعمیر مئی سن 2020 میں شروع کر دی گئی تھی۔ ابتدا میں بیس بنیادی کاروں کی فراہمی کے عارضی پرمٹ جاری کیے گئے تھے۔ جرمن فیکٹری میں ٹیسلا کا ماڈل 'وائی‘ تیار کیا گیا ہے۔ قبل ازیں یہ ماڈل چینی شہر شنگھائی میں قائم ٹیسلا فیکٹری سے جرمنی لایا جاتا تھا۔

ٹیسلا کی الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

پروڈکشن میں تاخیر

ٹیسلا فیکٹری کی انتطامیہ کی خواہش تھی کہ جرمن پلانٹ سے پروڈکشن سن 2021 کے موسم گرما میں شروع کر دی جاتی لیکن ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ تاخیر کی سب بڑی وجوہات میں برانڈنبرگ ریاست میں ہیلتھ اور ماحولیاتی حکام نے کمپنی کو گاڑیوں کی آزمائش کی اجازت تو دے دی لیکن فروخت روک دی۔

Grünheide | Eröffnung Tesla Gigafactory | Elon Musk und Kanzler Scholz
ٹیسلا کے جرمن پلانٹ پر چانسلر اولاف شولس اور ایلون مسکتصویر: Patrick Pleul/dpa/picture alliance

اب تمام معاملات حل ہو گئے ہیں اور ٹیسلا کمپنی چھ ماہ کے دوران تیس ہزار الیکٹرک کاریں تیار کر کے کسٹمرز کے حوالے کرے گی۔ گیگا فیکٹری جب مکمل طور پر فعل ہو جائے گی تو سالانہ بنیاد پر پانچ لاکھ کاریں تیار کی جا سکیں گی۔

’پاور وال‘ توانائی کا انفراسٹرکچر بدل دے گا، ٹیسلا

یہ امر اہم ہے کہ یورپ میں الیکٹرک کاروں کی پروڈکشن میں مسابقتی عمل پوری طرح دیکھا نہیں جا رہا۔

ع ح / اب ا (ڈی پی اے، اے ایف پی)