1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان ایشیا کپ کرکٹ سے باہر

20 جون 2010

سری لنکا میں جاری ایشیا کپ کرکٹ کے ایک اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر جبکہ خود فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

https://p.dw.com/p/Nxj2
تصویر: AP

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اورانچاس اعشاریہ تین اووروں میں 267 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے سلامی بلے باز سلمان بٹ کامیاب ترین رہے اور انہوں نے 85 گیندوں پر 74 رنز بنائے۔ وہ جڈیجہ کی عمدہ فیلڈنگ کے نتیجے میں رن آوٹ ہوئے۔ شعیب ملک نے 39 جبکہ کپتان شاہد خان آفریدی نے 32 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بیٹسمن کامران اکمل نے آخری اووروں میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور تین چھکوں اوردو چوکوں کی مدد سے41 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سےکامیاب گیند باز پروین کمار رہے، جنہوں نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

Pakistan Sri Lanka Cricket Salman Butt
سلمان بٹ کی شاندار اننگز بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا پائیتصویر: AP

بھارت نے جب 268 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو سلامی بلے بازوں میں وریندر سہواگ دس رنز بنا کرآوٹ ہو گئے۔ گوتم گھمبیر نے بھارتی ٹیم کو سہارا دیا اور اعلیٰ کھیل پیش کیا۔ انہوں نے 83 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ کپتان مہندر سنگھ دھونی نے 56 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ سریش رائنا نے 34 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے سعید اجمل نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ بھارت نے 49.5 اووروں میں یہ مقابلہ اپنے نام کیا اور پاکستان کو اس ٹورنامنٹ سے باہر۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت:عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں