1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی فوج کی پہلی مسیحی خاتون بریگیڈیئر کون ہیں؟

3 جون 2024

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون کو آرمی میڈیکل کور میں برگیڈئیر کے عہدے پر ترقی دیے جانے پر خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔

https://p.dw.com/p/4gYtk
پاکستانی فوج میں خواتین
بریگیڈیئر رابرٹس سے پہلے میجر جنرل نگار جوہر نے جون 2020 میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی ملک کی پہلی خاتون افسر بن گئی تھیںتصویر: Getty Images/AFP/F. Naeem

ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹس کو پاکستان آرمی میڈیکل کور میں بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے اور اس طرح وہ ملک کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون بریگیڈیئر بن گئی ہیں۔

نگار جوہر پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل: کیا فوج میں مذہبی حلقے کا غلبہ؟

بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس گزشتہ 26 برسوں سے پاکستانی فوج کے میڈیکل کور میں پیتھالوجسٹ کے طور پر خدمات انجام دیتی رہی ہیں اور وہ پاکستانی فوج میں رہتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرنے کو اپنے لیے ایک اعزاز سمجھتی ہیں۔

اقوام متحدہ کے امن دستوں میں پاکستانی خواتین کا بڑھتا ہوا کردار

پاکستانی فوج میں انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ان کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ''پاکستانی فوج میں کسی بھی طرح کے امتیازی سلوک نہ ہونے اور میرٹ کی ایک زندہ مثال ہیں۔''

پاکستانی کیڈٹ طالبہ کا آرمی چیف بننے کا خواب

کرنل ڈاکٹر ہیلن میری کی ترقی کو پاکستانی مسیحی برادری کے لیے امید کی کرن کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے، جہاں مسیحی برادری پر حملے ہوتے رہتے ہیں۔

پاکستانی فوج کی بمباری، درجنوں بچے اور خواتین بھی ہلاک

آئی ایس پی آر نے ان کی اس ترقی کو، قومی نمائندگی کے اصولوں میں میرٹ کی ایک مثال کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

شہباز شریف کی مبارک باد

وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بریگیڈیئر رابرٹس کو ان کی اس ترقی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ''بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس پاکستان میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون بریگیڈیئر ہیں اور مجھ سمیت پوری قوم انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے۔''

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا، ''پاکستان کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی ہیلن میری رابرٹس کو آرمی میڈیکل کور میں برگیڈئیر کے رینک پر ترقی پانے پر خصوصی مبارکباد۔''

بریگیڈیئر رابرٹس سے پہلے میجر جنرل نگار جوہر نے جون 2020 میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی ملک کی پہلی خاتون افسر بن گئی تھیں۔

ص ز/ ج ا (نیوز ایجنسیاں)

خواتین کا معاشرے میں اہم مقام ہے