1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہبرطانیہ

پرنس فیلپ کی آخری رسومات پر برطانیہ میں سوگ

17 اپریل 2021

برطانوی ملکہ الزبتھ ثانی کے شوہر پرنس فیلپ کی آخری رسومات آج وِنڈسر محل میں شاہی خاندان سمیت محض تیس افراد کی موجودگی میں ادا کی جارہی ہیں۔ سوگواران میں ان کی بیوہ ملکہ، چار بچے اور آٹھ پوتے پوتیاں شامل ہیں۔

https://p.dw.com/p/3sACA
برطانوی ملکہ الزبتھ ثانی کے شوہر پرنس فیلپ کی آخری رسومات
تصویر: Christopher Furlong/Getty Images

ڈیوک آف ایڈنبرا اور برطانوی ملکہ الزبتھ ثانی کے شوہر پرنس فیلپ کی آخری رسومات وِنڈسر محل کے گراؤنڈ میں ادا کی جا رہی ہیں۔ ساڑھے نو سو سال پرانی شاہی رہائش گاہ لندن سے تیس کلومیٹر کے فاصلے پر مغرب میں واقع ہے۔ یہ تقریب براہ راست ٹیلی وژن پر نشر کی جارہی ہے۔

شہزادہ فیلپ کی رائل نیوی سے وابستگی اور ان کی سمندر سے محبت اس تقریب کا محور رہے گی۔

اپنی ڈیزائن کردہ  لینڈ روور میں آخری سفر

کورونا وائرس کی وبا کے سبب پرنس فیلپ کی آخری رسومات کی تقریب میں شاہی خاندان کے ارکان سمیت صرف 30 افراد شریک ہو رہے ہیں۔ البتہ اس دوران مسلح افواج کے 730 سے زائد ارکان موجود رہیں گے۔ آخری رسومات کے موقع پر شاہی خاندان سمیت ان کے چند عزیز و اقارب کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

برطانوی ملکہ الزبتھ ثانی کے شوہر پرنس فیلپ کی آخری رسومات وِنڈسر محل میں ادا کی جائیں گی
تصویر: Steve Parsons/dpa/PA Wire/picture alliance

لندن میں شاہی خاندان کی سرکاری رہائش گاہ بکنگھم پیلس کے مطابق شہزادہ فیلپ کی میت کو تابوت میں سینٹ جارج چیپل کے گراؤنڈ تک ان کی اپنی ہی ترمیم شدہ لینڈ روور گاڑی پر رکھ کر ایک مختصر جنازہ کی شکل میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ پرنس فیلپ نے یہ گاڑی ڈیزائن کرنے میں خود بھی مدد کی تھی۔

اس موقع پر مقامی وقت دوپہر تین بجے ملک بھر میں ایک منٹ تک مکمل خاموشی اختیار کی گئی۔

'ہمت، حوصلے اور اعتماد والی شخصیت‘

پرنس فیلپ نو اپریل کو ننانوے برس کی عمر میں ونڈسر محل میں انتقال کر گئے تھے۔ الزبتھ ثانی اور پرنس فیلپ کا ازدواجی بندھن  سات دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط رہا۔ انہوں نے بطور ڈیوک آف ایڈنبرا کئی شاہی ذمہ داریوں کو بھی احسن انداز میں نبھایا۔ رائل نیوی میں خدمات کی وجہ سے فلپ کی آخری رسومات میں ان کو 'شجاعت، حوصلہ اور بااعتماد‘  فرد کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین شاہی خاندان کے اظہار تعزیت کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ''ملکہ کے ساتھ آپ کی وفاداری کا شکریہ اور ہم سب کو کئی سالوں سے بہلاتے رہے۔ شہزادہ فلپ، ڈیوک آف ایڈنبرا ۔‘‘

صحت عامہ کے ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے اس تقریب کو عوامی سطح پر منعقد نہیں کیا گیا تاہم یہ تقریب ٹیلی وژن پر براہ راست نشر کی جارہی ہے۔

ع آ / ا ب ا (ڈی پی اے، اے ایف پی، اے پی)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں