1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پشاور میں امریکی قونصلیٹ کے قریب پانچ دھماکے

5 اپریل 2010

یہ دھماکے خیبر روڈ پر پشاور صدر کےقریب گورا قبرستان چوک میں ہوئے ہیں جو چھاؤنی کے پاس ہے اوریہاں حساس اداروں کے دفاتر، شاپنگ سینٹرز، بینکس این جی اوز کے دفاتر اور دیگر اہم تنصیبات ہیں۔

https://p.dw.com/p/MnOE
تصویر: Faridullah Khan

پاکستان میں صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں امریکن قونصلیٹ کے قریب پانچ دھماکے ہوئے ہیں ۔ ان دھماکوں میں اب تک ایک فرد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں جبکہ وہاں موجود گاڑیوں کو آگ لگ گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ادھر دھماکو ں کے بعد پشاور کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔ دھماکوں کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جمرود روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ نے صوبہ سرحد کے سینیئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آور ایف سی کی وردیوں میں ملبوس تھے۔

Angriff auf US-Konsulat in Peshawar Pakistan
دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں جبکہ وہاں موجود گاڑیوں کو آگ لگ گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔تصویر: Faridullah Khan

دوسری طرف پاکستانی سرکاری ذرائع کے مطابق قبائلی علاقےخیبرایجنسی میں دہشت گردوں نے نیٹو کیلئے تیل سپلائی کرنے والے سات آئل ٹینکروں کو نذرآتش کردیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل کے علاقہ خیبرذخہ خیل میں شیخوال کے قریب واقع پارکنگ سنٹر میں کھڑی خالی آئل ٹینکروں پر چالیس کے قریب مسلح دہشت گردوں نے پیر کی صبح فائرنگ اور حملہ کرکے چوکیداروں کو یرغمال بنالیا اور وہاں موجود سات آئل ٹینکروں کو یکے بعد دیگرے تیل چھڑک کرآگ لگادی۔ جس کے نتیجے میں آئل ٹینکرزمکمل طورپر جل کر تباہ ہوگئےہیں۔ واقعے کے بعد مسلح دہشت گرد فرارہوگئے۔

رپورٹ : بخت زمان

ادارت : افسر اعوان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں