کابل ایئر پورٹ پر انتہائی مشکل حالات میں پی آئی اے کے طیارے کو مسافروں سمیت پاکستان لانے والے پائلٹ مقصود بجارانی کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر کام کرنے والے تمام اداروں نے عمارتیں خالی کرنا شروع کر دی تھیں جس کا مطلب واضح تھا کہ کوئی محفوظ نہیں۔ کراچی میں ڈی ڈبلیو کے نمائندے رفعت سعید سے پی آئی اے کے ’ہیرو پائلٹ‘ کی خصوصی گفتگو۔