طالبان کی طرف سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد پاکستان میں مقیم لاکھوں افغان مہاجرین اپنے ملک میں سلامتی کی صورتحال کے حوالے سے خوفزدہ ہیں۔ کراچی میں رہائش پذیر افغان اداکار فرحاد خان عرف ’افغان شاہ رخ خان‘ کو بھی طالبان کی دھمکیوں کی وجہ سے افغانستان سے نقل مکانی کرنا پڑ گئی۔ اب وہ اپنے فلمی کیریئر کے لیے فکرمند ہیں۔