پاکستان کے تجارتی مرکز کراچی میں 'زیر' کے عنوان سے ایک منفرد فیشن شو منعقد کیا گیا جس کا موضوع جنگ، جنسیت، دولت اور مرض تھا۔ اس فیشن شو میں نہ تو روایتی ملبوسات تھے اور نہ ہی روایتی ماڈلز بلکہ روایت شکن افراد نے ملبوسات کے ذریعے ایک مشکل مگر ضروری پیغام یعنی 'سوچنے کی ضرورت ہے'، پہنچایا۔ ہماری نامہ نگار کوکب جہاں کی رپورٹ دیکھیے۔