1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کسی بہت بڑے انسانی ہجوم میں بھگدڑ مچنا: سائنس کیا کہتی ہے؟

6 نومبر 2022

جنوبی کوریا میں سیول کے شبینہ زندگی کے لیے مشہور ایک علاقے میں حال ہی میں بھگدڑ کے نتیجے میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ بھیڑ اور بھگدڑ کے اسباب اور مضمرات پر تحقیق کرنے والے محققین اس کی کیا وضاحت پیش کرتے ہیں؟

https://p.dw.com/p/4J22j
Loveparade Geschichte
تصویر: Christoph Reichwein/Getty Images

سیول میں ہیلووین کی تقریبات کے دوران گزشتہ دنوں ایک بہت ہی پرہجوم علاقے میں رات کے وقت بھگدڑ مچ جانے کے نتیجے میں نہ صرف 150 سے زائد افراد ہلاک بلکہ 80 کے قریب زخمی بھی ہو گئے تھے۔ اس افسوس ناک واقعے کے بعد ایک سویہ بھی اٹھتا ہے کہ ایسا آخر ہوتا کیوں ہے اور کیسے؟ انسانوں کے اس بہت بڑے ہجوم میں شامل افراد کے ذہنوں پر تب کیا گزر رہی تھی؟ اگر کوئی انسان کبھی خود کو ایسی کسی صورت حال میں پائے، تو اسے کیا کرنا چاہیے، کیسا رد عمل ظاہر کرنا چاہیے؟

حکام اس بارے میں خاموش ہی رہے کہ سیول میں کون سے مخصوص عوامل انسانوں کے یوں کچلے جانے کا سبب بنے۔ ہجوم کی نفسیات کے ماہرین نے ماضی میں بھگدڑ کے ایسے واقعات کے سائنسی مطالعوں سے حاصل کردہ آگہی اور نتائج کی روشنی میں اس بارے میں کافی کچھ بتایا۔

انڈونيشيا: فٹ بال ميچ کے بعد بھگدڑ ميں درجنوں افراد ہلاک

یہ بڑے پیمانے پر پھیلنے والی بے چینی نہیں

سوئٹزرلینڈ کی سینٹ گالن یونیورسٹی میں ثقافتی اور سماجی نفسیات کی ایسوسی ایٹ پروفیسر آنا زِیبن نے کہا کہ سیول میں نظر آنے والی صورت حال 2010 ء کی 'لو پریڈ‘ کے موقع پر مچنے والی  اس بھگدڑ سے کافی مماثلت رکھتی تھی، جو جرمنی میں ایک دہائی قبل دیکھنے میں آئی تھی۔

Kamerun Ansturm in Yaounde
جنوری 2022ء میں کیمرون میں ہونے والے فٹبال افریقی نیشنل کپ کے ایک میچ میں بھگدڑ کا منظرتصویر: Thierry Noukeu/AP/picture alliance

تب جرمنی میں اس فیسٹیول میں بہت زیادہ بھیڑ تھی اور بھگدڑ کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ اس اجتماع کے ماحول اور وہاں موجود انسانوں کے رویوں کے بارے میں کی گئی ریسرچ نے، جو خود ایسوسی ایٹ پروفیسر آنا زِیبن نے مکمل کی تھی، یہ ظاہر کرتی تھی کہ وہاں جو کچھ ہوا اور شاید جنوبی کوریا میں بھی  اس سے ممکنہ طور پر 'بڑے پیمانے پر خوف و ہراس‘ نہیں پھیلا تھا۔ حالانکہ ان واقعات کے بارے میں میڈیا میں خبریں پڑھنے کے بعد شاید یہی تاثر مل رہا تھا کہ لوگوں میں بہت خوف و ہراس تھا۔ آنا زِیبن کا بلکہ خیال یہ ہے کہ کسی بھی بھگدڑ کے واقعے میں موجود افراد کو اکثر سمجھ ہی نہیں آتا کہ کہیں کچھ گڑ بڑ ہے اور کسی بھی وقت کچھ بہت غلط ہونے والا ہے۔ پھر جب انہیں اس کا ادراک ہوتا ہے تو تب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔

کشمیر: ویشنودیوی مندر میں بھگدڑ میں 12افراد ہلاک

سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ کی ایک یونیورسٹی کے کمپیوٹیشنل سوشل سائنس‘ کے پروفیسر ڈِرک ہَیلبِنگ پروفیسر آنا زِیبن کی اس سوچ سے اتفاق کرتے ہیں۔ ڈی ڈبلیو کے ساتھ بات چیت میں پروفیسر ہَیلبِنگ نے کہا، ''ہجوم کی لائی ہوئی تباہی کے بارے میں ایک وسیع نظریہ یہی ہے کہ ایسا کسی فیسٹیول یا ہجوم کے شرکاء میں پائی جانے والی بے چینی اور ان میں خوف و ہراس پھیلنے کے نتیجے میں ہی ہوتا ہے۔ ایسے میں انسانی جسم کے ہارمون ایڈرینالین کی پیداوار بڑھ جاتی ہے۔ نتیجتاً ان میں بھاگنے، جھگڑنے اور دست و گریباں ہونے کی جبلت متحرک ہو جاتی ہے۔ ایسے میں لوگ خوف کے باعث بری طرح بھاگنا شروع کر دیتے ہیں، یہاں تک کہ ان کی راہ میں آنے والے دیگر انسان بھی روندے جاتے ہیں۔ تاہم ہجوم کی آفات زیادہ تر اس قسم کی نہیں ہوتی۔‘‘

Afghanistan Massenpanik in Jalalabad
گزشتہ برس جلال آباد میں پاکستان کے ویزے کا ٹوکن حاصل کرنے والا بڑا ہجومتصویر: Parwiz/Reuters

پروفیسر ہَیلبِنگ کا کہنا ہے کہ ذہنی کیفیت یا نفسیاتی حالت سے زیادہ جسمانی قوتوں کا استعمال 'کراؤڈ ٹربُولینس‘ یا ہجوم کی ہنگامہ خیزی کی وجہ بنتا ہے۔

اسرائیل: مذہبی تقریب میں بھگدڑ، درجنوں ہلاک

بھگدڑ کے واقعے میں پھنس جانے والوں کو کیا کرنا چاہیے؟

بھگدڑ کے واقعات شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں اور آنا زِیبن کے بقول اکثر ایسی کسی بھگدڑ کا احساس ہوتے ہوتے بہت  دیر ہو جاتی ہے۔ تاہم وہ کہتی ہیں کہ اس کی ایک نشانی، جو ممکنہ طور پر بھگدڑ کے آغاز یا اس کے امکان کی پیش گوئی کر سکتی ہے، یہ ہوتی ہے کہ ہجوم میں شامل افراد  تمام سمتوں میں بے قابو ہو کر ہلنا جلنا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ بھیڑ میں زیادہ دباؤ کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ اگر آپ خود کو اس نوعیت کی کسی صورت حال میں پاتے ہیں، یا آپ کو جن حالات کا سامنا ہو وہ ایک 'کرش ایونٹ‘ کے آغاز کا احساس ددلانے لگیں، تو آپ کو چاہیے کہ آپ فوری طور پر وہاں سے باہر نکلنے کی حکمت عملی تلاش کریں۔

سوئس ایسوسی ایٹ پروفیسر آنا زِیبن کے بقول اکثر لوگ کچلے جانے جیسے حالات کا سامنا کر رہے ہوتے ہیں مگر اس ڈر سے مدد کے لیے چیختے نہیں کہ کہیں بڑے پیمانے پر خوف و ہراس نہ پھیل جائے۔ لیکن ان کے بقول یہ غلط حکمت عملی ہے کیونکہ اس قسم کی کوئی بھی اطلاع جلد از جلد بلند آواز میں یر کسی تک پہنچانے سے ہجوم میں کچلے جانے سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

 

ک م / م م (کلیئر روتھ)