1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کورونا ریکوری فنڈ کی تقسیم کی شرائط کا حتمی فیصلہ مؤخر

24 جولائی 2020

یورپی یونین نے کورونا وبا سے متاثرہ رکن ملکوں کی معاشی بحالی کے فنڈ کا اصولی فیصلہ کر رکھا ہے۔ فنڈ قائم کرنے کے اشارے گزشتہ ویک اینڈ کو سامنے آئے تھے لیکن فنڈ کی تقسیم کے طریقہ کار کے فیصلے کو فی الوقت مؤخر کر دیا گیا۔

https://p.dw.com/p/3fs2b
Außerordentliche Plenarsitzung des EU-Parlaments in Brüssel
تصویر: Reuters/F. Lenoir

رواں ہفتے کے دوران منگل اکیس جولائی کو ہنگری، پولینڈ اور ہالینڈ کی جانب سے کورونا ریکوری فنڈ کے قیام پر مسرت کا اظہار کیا گیا تھا۔

گزشتہ ویک اینڈ پر ہونے والی یورپی یونین کی سمٹ میں ساڑھے سات سو بلین یورو (859 ارب امریکی ڈالر) کے ریکوری فنڈ پر رکن ریاستوں کے رہنماؤں کے درمیان مشاورت ہوئی تھی۔ اس فنڈ کی منظوری کے لیے دو روزہ سربراہ اجلاس میں ایک دن کی توسیع بھی کی گئی۔

مزید پڑھیے: ‌کورونا: یورپی یونین میں اقتصادی بحالی کا تاریخی پیکج

منگل ہی کو یورپی یونین نے اس فنڈ سے امدادی رقم حاصل کرنے کو جمہوری اقدار کے فروغ اور احترام کے ساتھ نتھی کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ فنڈ کی تقسیم کو جمہوری اقدار کے ساتھ جوڑنے کے طریقۂ کار کو طے کرنا اگلی کسی میٹنگ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی طے کرنا باقی رہ گیا ہے کہ ریکوری فنڈ کو استعمال کرنے کے ضوابط پر عمل درآمد کیسے اور کیونکر ہو گا۔ اس معاملے پر بھی فیصلے ابھی ہونے ہیں۔

Belgien I EU-Sondergipfel zur Bewältigung der Corona-Wirtschaftskrise
ہنگری کے وزیر اعظم وکٹور اوربانتصویر: picture-alliance/dpa/AFP Pool/J. Thys

یورپی رہنما اس فنڈ کے مناسب اور محفوظ استعمال پر متفق ہو چکے ہیں۔ فنڈ کی تقسیم کی شرائط کو واضع کرنے کا کام یورپی کمیشن کو تفویض کیا گیا ہے۔

دوسری جانب یونین پہلے ہی جمہوری اقدار کے منافی اقدامات کرنے پر فیصلے سنا چکی ہے لیکن ان پر عمل کرنا ایک مشکل امر خیال کیا گیا ہے۔ کئی یورپی لیڈران براہ راست اپنی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں اور ان کا اشارہ ہنگری کے وزیر اعظم وکٹور اوربان کے بعض آمرانہ نوعیت کے فیصلوں کے تناظر میں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس کا پھیلاؤ: متعدد ممالک سخت اقدامات پر مجبور

یہ امر اہم ہے کہ یورپی یونین ماضی کے سخت حالات کا احساس کرتے ہوئے اب آزادیٴ اظہار، ذرائع ابلاغ کی آزادی اور انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینے اور اس کے پرچار پر فخر محسوس کرتی رہی ہے۔ حقوق کے کارکنوں کا خیال ہے کہ پولینڈ اور ہنگری میں ان آزادیوں کو محدود کرنے کا سلسلہ جاری ہے جو یونین کی روایت کا انحراف ہے۔

Belgien I EU-Gipfel in Brüssel
تصویر: Reuters/Pool/J. Thys

ریکوری فنڈ کی تقسیم کے طریقۂ کار میں تاخیر کی مناسبت سے ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک رُوٹے کا کہنا ہے کہ مجوزہ پلان میں جو کچھ شامل کیا گیا ہے، وہ خاصا سنجیدہ معاملہ ہے۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے بھی کہا ہے کہ یورپی یونین میں قانون کی حکمرانی کے احترام کو تحفظ دینے کے اصول پر سبھی متفق ہیں۔

ہنگری کے وزیر اعظم وکٹور اوربان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریکوری فیڈ کی تقسیم کو جمہوری اقدار کے ساتھ جوڑنے کو روک دیا ہے۔ پولینڈ کے وزیر اعظم ماتوئس موراوئیسکی نے بھی اوربان جیسے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیے: پولینڈ میں قدامت پسند صدر دوبارہ الیکشن جیت گئے

بین الاقوامی تھنک ٹینک جرمن مارشل فنڈ کے ریسرچر ڈینیئل ہیگیڈوس کا کہنا ہے کہ مجموعی صورت حال خاصی سنجیدہ دکھائی دیتی ہے کیونکہ سمٹ کے دوران خاص طور پر قانون کی حکمرانی کے معاملے پر اتفاق رائے نہیں دیکھا گیا۔

ع ح، ع آ  (روئٹرز)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں