1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کووِڈ انیس کی تشخیص، سونگھنے والے کتوں سے

26 مئی 2020

فن لینڈ میں ایک مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ کتوں نے COVID-19 انفیکشن کی مخصوص بو کو پہچاننا سیکھ ليا۔ مستقبل میں انہیں نرسنگ ہومز یا ہوائی اڈوں پر متاثرہ افراد کی شناخت کرسکيں گے۔

https://p.dw.com/p/3cm2I
Polizeigewalt in den USA
تصویر: Getty Images/AFP/S.Loeb

ہیلسنکی یونیورسٹی میں ہونے والے ابتدائی مطالعے کے لیے، طبی تشخیصی معاونین کے طور پر تربیت یافتہ کتوں کو ناول COVID-19  کے پیتھوجنس کی بو  کی شناخت کی تربیت دی گئی۔

اس تجربے ميں حیرت انگیز کامیابی ديکھنے ميں آئی۔ صرف چند ہفتوں کے بعد، کتے صحتمند لوگوں کے پیشاب کے نمونے اور COVID-19 کے مریضوں کے پیشاب کے نمونوں کے درمیان فرق کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

پرندوں کی ایک قسم سونگھنے کی حس سے سمت کا تعین کرنے پر قادر

کمپیوٹرز کی آئندہ جنریشن سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت کی حامل

یونیورسٹی آف ہیلسنکی ویٹرنری فیکلٹی میں پالتو جانوروں کے کلینیکل ریسرچ کے شعبے سے منسلک ایک لیکچرر انا ہیلم برکمان نے کہا، ''ہمارے پاس بیماریوں کی نشاندہی کے لیے بہت سارے تجربہ کار کتے ہیں۔ لیکن یہ دیکھنا حیرت انگیز تھا کہ انہوں نے نئی بو کو پہچاننا کتنے جلدی سیکھا۔ تھوڑے سے وقت ميں ان جانوروں نے ایک نارمل  PCRٹیسٹ کی طرح معتبر طور پر نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے پیشاب کی نشاندہی کی۔

دوسری ٹیموں کے ليے اہم ترغیب

فن لینڈ میں ہونے والی یہ انتہائی تیز رفتار اور اميد افزا طبی تحقیق برطانیہ اور فرانس جیسے دیگر ملکوں کی تحقیقی ٹیموں کے لے اہم مثال ہے، جو COVID-19  کے شکار افراد کی شناخت کے  لیے سونگھنے والے کتوں کی تربیت کر رہے ہیں۔

جرمن اسسٹنس ڈاگ سینٹر کے کارکن بھی فن لینڈ کے اس مطالعہ کے نتائج سے مستفيد ہو رہے ہیں تاہم جرمن اسسٹنٹ ڈاگ سینٹر سے منسلک لوکا بیریٹ نے اس بارے ميں محتاط رہنے کو کہا ہے۔ ان کے بقول، "کوئی بھی ہمیں یقین کے ساتھ نہیں بتاسکتا ہے کہ آیا ایگريسیو پیتھوجنس کی مدد سے تربیت دینے کا عمل انسانوں اور کتوں کے ليے خطرناک ہے یا کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔ ہم تربیت شروع کرنے سے پہلے مزید معلومات اکٹھا کرنا چاہتے تھے۔‘‘

لوکا بیریٹ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کیوں کہ وائرس سے جنم لینے والے امراض کے جرمن ماہر نے انہيں اس کے خلاف مشورہ دیا ہے کیوں کہ اس وائرس کے بارے میں فی الحال بہت کم معلومات دستیاب ہیں۔

Border Collies können Krebs riechen Labor Hund Krebs
کتے سونگھنے کی غیرمعمولی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیںتصویر: picture-alliance/dpa/B. Honeczy

فرانس میں بھی کتوں کو ناول کورونا وائرس کی شناخت کی تربیت دی جاتی ہے۔ فينش سائنس دان اب ایک بلا تسلسل  اور ڈبل بلائنڈ اسٹڈی تیار کر رہے ہیں جس میں کتے ایک بڑی تعداد ميں مریضوں کے نمونوں کو سونگھيں گے اس کے بعد ہی کلینیکل پریکٹس میں  اس ٹیسٹ کو اپنایا جائے گا۔

بڑی صلاحیت ، بڑے شکوک و شبہات

نہ صرف منشیات اور دھماکا خیز مواد کی کھوج اور شناخت کرنے والے کتے پہلے ہی سےاستعمال میں ہیں  اور بو سونگھ کر بیماریوں کا پتہ لگانے والے تربیت یافتہ کتے پہلے ہی ہسپتالوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔ مثال کے طور پر جلد کے کینسر کے مشتبہ مریضوں کے جسم کو سونگھ کر ان کے مرض کی نشاندہی کرنے والے کتے ہسپتالوں میں استعمال ہوتے ہيں ۔ ایسا تاہم مريضوں کی رضامندی سے کیا جاتا ہے۔ اس طرح ، اچھی اور حساس ناک والے کتے تشخیص اور مرض کا جلد پتہ لگانے میں مدد کرتے ہیں۔

روايتی ڈاکٹروں اور ہيلتھ انشورنس کمپنی یا صحت بیمہ دہندگان ميں اس بارے ميں بہت شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔ اگرچہ بیماریوں کی شناخت کے تربیت یافتہ کتوں کی طرف سے پہلی نشاندہی کے بعد  مزید طبی ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں۔  بہرحال کینسر کے عارضے کی جلد نشاندہی کے نتیجے میں بہت زیادہ وقت اور اخراجات بچائے جا سکتے ہیں۔

کیسے بہتر بنا سکتے ہیں ہم اپنا حافظہ؟

کورونا کے خلاف جنگ میں ممکنہ استعمال

اگر فن لینڈ میں کیے گئے تجربات کی تصدیق ہوجائے تو سنفنگ ڈاگز یا سونگھنے والے کتے نئے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بہت مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

جرمن اسسٹنس ڈاگ سینٹر سے تعلق رکھنے والے لوکا بیریٹ کو بخوبی اندازہ ہے  کہ ہوائی اڈوں کے علاوہ انفیکشن کے  ہاٹ سپاٹ میں جہاں انفیکشن کے پھیلاؤ کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے مثال کے طور پر فٹ بال کے کھیلوں اور دیگر بڑے ہجوم والی تقریبات کے ليے داخلہ کنٹرول میں ہوائی اڈوں میں داخل ہوتے وقت بھی سنفنگ ڈاگز یا سونگھنے والے کتے نہایت اہم کردار ادا کر سکتے ہيں۔

بیریٹ کہتے ہيں، "اگر کتے ایئرپوٹ پر مسافروں کی لائن کے ساتھ چلتے رہیں تو وہ یہ بتا سکتے ہیں کہ کون 'صحت مند' ہے اور داخل ہوسکتا ہے۔ اگر کوئی شخص کوویڈ 19 میں کا شکار ہے اور کتا اس کی بو پہچان لیتا ہے تو اس شخص کو فوری طور سے کورونا ٹیسٹنگ سینٹر بھیجا جا سکتا ہے۔ کیوں کہ کتے کے سونگھنے کے بعد اس کی  تصدیق کے ليے دوسرا ٹیسٹ ضروری ہے۔

بیریٹ کے مطابق سطحوں پر موجود وائرس کی تلاش کے ليے بھی کتوں کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مثال کے طور پر اس سے پہلے کہ مسافر ہوائی جہاز پر سوار ہوں ، کتا پہلے یہ چیک کرسکتا تھا کہ جہاز کوویڈ فری ہے یا نہیں۔ طبی سرگرميوں، بوڑھے لوگوں کے گھروں یا نرسنگ ہومز کے ليے بھی یہی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ان مقامات کو کورونا کیسز کی وجہ سے خالی کروانا پڑا۔ اس سے پہلے کہ انہیں دوبارہ استعمال کیا جاتا، سنفنگ ڈاگز یا کتوں کو اس کی جانچ کے لیے استعمال کیا گیا کہ آیا ماحول "صاف" ہے یا نہیں۔

الکسزانڈر فروئنڈ/ ک م/ ع ط