1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیا سانپ بھی لذت کے لیے سیکس کرتے ہیں؟

25 دسمبر 2022

ایک تازہ تحقیق کے مطابق مادہ سانپوں میں انسانوں کی طرح کا جنسی عضو کلیٹوریس ہوتا ہے، تو سوال یہ ہے کہ کیا سانپ بھی سیکس سے جنسی تسکین حاصل کرتے ہیں؟

https://p.dw.com/p/4LGNk
Schlangen mit Klitoris
تصویر: La Trobe University

ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ مادہ سانپوں میں جنسی عضو کلیٹوریس کا ایک جوڑا ہوتا ہے جو انسانی عضو سے بہت مختلف نہیں ہوتا۔ تحقیق کی مصنفہ کے مطابق جانوروں میں انسانوں کے جنسی عضو سے مشابہت کا موضوع ابھی مزید تحقیق کا متقاضی ہے۔

کمزور دل جنسی فعل بھی کمزور کر دیتا ہے

مردانہ جنسی عضو کی پیوندکاری

جب میگن فول ویل نے سن 2021 کے اوائل میں آسٹریلیا کی ایڈیلیڈ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی تحقیق کا آغاز کیا تو وہ سانپوں میں تولیدی حیاتیات اور اندام نہانی کا مطالعہ کر رہی تھیں۔ اس مطالعے میں انہیں وہاں کچھ پیچیدگیاں دکھائیں دیں۔

محققہ فولویل نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو میں کہا، ''میں سوچ رہی تھی کہ ہم عموماﹰ نر عضو کے بارے میں بہت کچھ سنتے ہیں، لیکن ہم عموما کبھی مادہ جنسی عضو یعنی clitoris کے بارے میں کچھ نہیں سنتے، لہذا میں نے اس بابت سانپوں کے کچھ نمونوں کا مطالعہ شروع کر دیا۔‘‘

اس تحقیق کے نتائج میں سامنے آنے والی دریافت فولویل اور ان کے شریک مصنفین نے جرنل پروسیڈنگز آف دی رائل سوسائٹی بی میں شائع کیں ہیں۔ اس تحقیق کے مطابق جس طرح نر سانپوں میں عضو تناسل کا دولخت سرا ہوتا ہے، ویسے ہی مادہ سانوں میں کلیٹورائس کا جوڑا ہوتا ہے۔ 

کیا کم از کم نو پرجاتیوں کے مادہ سانپوں کے کلیٹورائز ہوتے ہیں۔ اورجس طرح نر سانپوں میں دوہرا عضو تناسل (ہیمپینز) ہوتا ہے، اسی طرح مادہ سانپوں میں کلیٹورائزز کا جوڑا ہوتا ہے۔ یہ عضو کلواکا سے الگ ہوتا ہے۔ کلواکا کو سانپ تولیدی، ہاضمے اور پیشاب کے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ محققہ کے مطابق سانپوں میں کلیٹوریس کا سائز ایک ملی میٹر تا سات ملی میٹر تک ہوتا ہے۔

ہول ویل نے کہا، '' نر عضوتناسل واضح ہوتا ہے، تاہم ہیمیکلیٹرس اتنا چھوٹا اور اتنا نازک ہے کہ کوئی تعجب نہیں کہ اسے فراموش کیا جاتا رہا۔‘‘

سائنس دان تاہم فی الحال یہ نہیں جانتے کہ نر اور مادہ سانپوں میں جنسی عضو ایک کی بجائے جوڑے کی شکل میں کیوں ہیں۔

مصنوعی ذہانت والی پورن معاشرے کو کیسے متاثر کرے گی؟

مادہ جنسی عضو ایک ممنوعہ موضوع کیوں؟

تاہم اس عضو پر گفتگو نہ ہونے کی ایک اور وجہ  فولویل کے مطابق یہ ہے کہ مادہ سانپوں کے جنسی اعضاء پر ویسے تحقیق بھی نہیں کی گئی۔

محققہ کے مطابق مادہ جنسی اعضاء کو ممنوعہ موضوع کی طرح برتا جاتا ہے، '' اس موضوع پرگفتگو آسان نہیں اور خصوصاﹰ جب آپ اسے پہلی بار زیربحث لائیں۔‘‘

فول ویل کا کہنا ہے کہ جانوروں کے ملاپ کے طریقہ ہائے کار کو دیکھا جائے، تو توجہ اکثر اس جانب رہتی ہے کہ  نر کیا کرتا ہے، وہ ایسا کیوں کرتا ہے اور اسے کیا فائدہ ہوتا ہے۔

محققہ نے مزید کہا، ''جانوروں کی جنسیت کا میدان بھی عمومی طور  پر نر جنسی رویے  پر مرکوز ہے، اور ہم غور نہیں کرتے کہ مادہ اس عمل کو کیسے محسوس کرتی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ اتنا سنجیدہ ہے کہ  انسانوں تک میں خواتین کے جنسی اعضاء پر تحقیق کی کمی ہے۔کئی دہائیوں تک، محققین کا خیال تھا کہ کلیٹوریس صرف ایک چھوٹا سا موتی، یا گوشت کی گیند ہے، مگر اب یہ بات واضح ہے کہ پرانے اندازے سچ نہیں تھے اور انسانی clitoris درحقیقت بہت پیچیدہ خصوصیات کا حامل ہے اور اس کے اندر پروں کی طرح کھلنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

کارلا بلائیکر (ع ت، ع س)