1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن شہریوں کی نگاہ میں دوستی کیا ہے؟

27 جولائی 2018

یو گوو کی جانب سے عالمی یومِ دوستی کے موقع پر کرائے گئے ایک سروے میں ایک تہائی جرمن شہریوں کی رائے کے مطابق دوست کے سیکس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ جرمن شہریوں کی نگاہ میں ’بہترین دوست‘ کیا ہوتا ہے، حیرت ناک ہے۔

https://p.dw.com/p/32C5T
Abiturprüfung Letzter Schultag für Abiturienten
تصویر: picture-alliance/dpa/B. Wüstneck

سوال یہ ہے کہ کیا مرد اور عورت دوست ہو سکتے ہیں؟ قریب 73 فیصد جرمن شہریوں کے مطابق ایسا ہو سکتا ہے۔ جمعرات کے روز شائع ہونے والے اس عوامی جائزے میں دو ہزار پینتالیس جرمن باشندوں کی رائے لی گئی، جن کے مطابق قریب نصف نے کہا کہ وہ ’سابقہ گرل فرینڈ‘ یا ’بوائے فرینڈ‘ سے الگ ہو جانے کے باوجود دوست ہیں۔

اس عوامی جائزے کے مطابق ہر تین میں سے ایک جرمن شہری سمجھتا ہے کہ کسی دوست کے ساتھ مکمل تعلق قائم کیے بغیر فقط جنسی رابط رکھنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

جرمنی میں جسم فروشی: ’اس جہنم سے نجات شاذ و نادر ہی ملتی ہے‘

پولیس کو جرمانے کی ادائیگی، وہ بھی جعلی نوٹ سے

یونیورسٹی آف کاسل سے وابستہ ماہر سماجیات ژانوش شوبِن کے مطابق، ’’دوست کے ساتھ جنسی تعلق اب عوام میں ماضی کے مقابلے میں زیادہ قبولیت کا حامل ہو چکا ہے۔‘‘

اس عوامی جائزے میں 69 فیصد افراد نے کہا کہ اچھی دوستی آگے بڑھ کر رومانویت اور قریبی تعلق میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ عوامی جائزے 30 جولائی کو بین الاقوامی یومِ دوستی سے قبل جاری کیا گیا ہے۔

اس عوامی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ ہر شخص کے اوسط تین اعشاریہ سات ’قریبی دوست‘ ہیں جب کہ عام دوست اور شناس افراد کی فی جرمن شہری شرح بیالیس اعشاریہ پانچ ہے۔ تاہم حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جرمن شہریوں کی نگاہ میں ’بہترین دوست فقط ایک ہی ہوتا ہے۔‘

اس عوامی جائزے کے مطابق دو تہائی جرمن افراد کے مطابق ان کا ایک ’بہترین دوست‘ موجود ہے۔

برلن میں پاکستانی ملبوسات کی نمائش

اس عوامی جائزے میں تین چوتھائی جرمن شہریوں نے کہا کہ اصل دوستی صرف ان افراد سے ہو سکتی ہے، جن سے آپ حقیقی زندگی میں ملتے ہیں، تاہم پانچ میں سے ایک جرمن شہری کے مطابق انٹرنیٹ پر ملنے والے افراد سے بھی دوستی ممکن ہے، یعنی ایسے افراد سے بھی دوستی ہو سکتی ہے، جن سے ان کی کبھی حقیقی زندگی میں دو بہ دو ملاقات نہیں ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے مستقبل میں انٹرنیٹ کی دوستی کے حامل جرمن شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ڈارکو ژانژیوِچ، ع ت، ع الف (ڈی پی اے)