1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

Wikileaks Guantanamo

27 اپریل 2011

گوانتانامو میں قائم امریکی حِراستی مرکز کے اکثر قيدی صرف معمولی سے شبے کی بنياد پر يہاں قيد ہيں اور اکثر يہ ہلکا سا شبہ بھی بہت بے سروپا ہے۔

https://p.dw.com/p/114bB
گوانتانامو جيل کا ايک حصہ
گوانتانامو جيل کا ايک حصہتصویر: AP

خفيہ معلومات منکشف کرنے والی انٹرنيٹ ويب سائٹ وکی ليکس کے تازہ ترين انکشافات ميں امريکی قيد خانے گوانتانامو کے بارے ميں رونگٹے کھڑے کردینے والے انکشافات کیے گئے ہیں۔

گوانتانمو جيل کے بارے ميں وکی ليکس کے تازہ ترين انکشافات سے، اس مسئلے سے واقفيت رکھنے والوں کے ان شبہات کی تصديق ہوتی ہے جو وہ گوانتانامو کے بارے ميں ہميشہ ہی ظاہر کرتے رہے ہيں۔ يعنی يہ کہ ان ميں سے اکثر قيديوں کو دہشت گردی کی تفتيش کرنے والے امريکی حکام نے صرف ہلکے سے شبے کی وجہ سے يہاں قيد ميں رکھا ہوا ہے جو کہ انصاف اور ايک قانونی رياست کے معيارات کے قطعی خلاف ہے۔ 11 ستمبر سن 2001 کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد کے کچھ برسوں کے دوران کسی مشتبہ فرد کو گوانتانامو کا مستقل قيدی بنا دينے کے لئے صرف اتنا ہی کافی تھا کہ اُس نے افغانستان سفر کا ايک مخصوص راستہ اختيار کيا ہو۔ کچھ قيدی ايسے بھی ہيں جنہيں کسی خاص مشتبہ مسجد ميں جانے يا ايک مخصوص قسم کی کلائی کی گھڑی پہننے کی وجہ سے اس جيل ميں بند کرديا گيا ہے۔ کسانوں، شادی کے لئے لڑکی تلاش کرنے والوں، حتیٰ کہ کسی دھماکے کی جگہ کے قريب موجود بچوں تک کو گوانتا نامو کی جيل ميں مستقل قيد کی صعوبتيں برداشت کرنا پڑ رہی ہيں۔

ہکی ليکس کے بانی جوليان اسانج
ہکی ليکس کے بانی جوليان اسانجتصویر: AP

گوانتا نامو ميں مجموعی طور پر 800 افراد قيد ہيں۔ ان ميں سے صرف 200 کے بارے ميں حقيقتاً يہ ثبوت مل سکا ہے کہ ان کے دہشت گرد تنظيم القاعدہ کے ساتھ روابط تھے۔ وکی ليکس نے امريکی خفيہ اداروں کے ذرائع سے جو دستاويزات حاصل کی ہيں ان سے اس بات کی تصديق ہوتی ہے کہ يہ خفيہ امريکی ادارے، دہشت گردی کا سراغ لگانے کے نام پر اب بھی ہسٹيريائی انداز ميں اور اندھا دھند طور پر دنيا بھر ميں بے قصور لوگوں کی آزادی سلب کررہے ہيں۔ گوانتانامو، قانونی بنياد سے محروم من مانے طور طريقوں سے قائم ايک ايسی جيل ہے جسے ختم کرنے کا وعدہ امريکی صدر بارک اوباما نے ابھی تک پورا نہيں کيا۔

In this photo reviewed by a U.S. Department of Defense official, a Guantanamo detainee's feet are shackled to the floor as he attends a "Life Skills" class inside the Camp 6 high-security detention facility on Guantanamo Bay U.S. Naval Base in Cuba, Tuesday, April 27, 2010. (AP Photo/Michelle Shephard, Pool)
گوانتانامو کے ايک قيدی کے پاؤں ميں بيڑياںتصویر: AP

دوسری طرف وکی ليکس کے انکشافات سے يہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد تنظيم القاعدہ کی قيادت اب بھی پوری دنيا ميں دہشت گردی کے نئے منصوبے بنا رہی ہے۔

رپورٹ: شہاب احمد صدیقی / ڈانيل شيشکيوٹس

ادارت: افسر اعوان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں