1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہجرمنی

ہڑتال کے سبب برلن ہوائی اڈے پر تمام پروازیں منسوخ

25 جنوری 2023

برلن ہوائی اڈے پر بدھ کے روز اترنے اور وہاں سے روانہ ہونے والی تقریباً 300 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ سن 2018 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب مزدوروں کی ہڑتال کے سبب اتنے بڑے پیمانے پر پروازیں منسوخ کرنی پڑی ہیں۔

https://p.dw.com/p/4Mf15
Deutschland, Frankfurt | Pilotenstreik bei der Lufthansa
تصویر: Michael Probst/AP/picture alliance

 

مزدوروں کی ہڑتال کی وجہ سے بدھ کے روز برلن برانڈن برگ ہوائی اڈے سے روانہ ہونے یا وہاں اترنے والی تمام مسافر پروازیں منسوخ کردی گئیں یا ان کے اوقات تبدیل کرنے پڑے۔

بدھ کے روز برلن ہوائی اڈے سے تقریباً 300 پروازیں روانہ ہونے والی یا وہاں اترنے والی تھیں۔

ہڑتال سے بدھ کے روز برلن ہوائی اڈے سے سفر کرنے والے تقریباً 35000 مسافرمتاثر ہوئے ہیں۔

لفتھانزا کی ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

ہوائی اڈے کے ایک ترجمان نے خبررساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا، "ایئر پورٹ کمپنی سمجھتی ہے کہ اس صورت حال میں آج برلن سے کوئی بھی مستقل پسنجر فلائٹ روانہ نہیں ہوسکے گی اور نہ ہی اترپائے گی۔"

جرمن ایئرپورٹ کے سکیورٹی عملے کی ہڑتال، سینکڑوں فلائٹس منسوخ

مقررہ ہڑتال بدھ کے روز صبح ساڑھے تین بجے شروع ہوئی اور یہ دن بھر جاری رہے گی۔

 

متاثرہ مسافروں کا کیا ہوگا؟

گوکہ ایئرلائنز کے حکام نے کچھ پروازوں کو جمعرات کے روز 'ری شیڈول' کر دیا ہے اور کچھ کو دیگر ہوائی اڈوں مثلاً ڈریسڈن اور لائپزگ کی جانب موڑ دیا ہے تاہم بہت سے مسافروں کو ٹرینوں کے ذریعہ بھی بھیجا جا رہا ہے۔

جرمنی: ریل ہڑتال سے عام مسافر ٹرینیں بھی متاثر

سن 2018 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ہڑتال کی وجہ سے جرمنی میں اتنی بڑی تعداد میں پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

ہڑتال سے برلن ہوائی اڈے سے سفر کرنے والے تقریباً 35000 مسافرمتاثر ہوئے ہیں
ہڑتال سے برلن ہوائی اڈے سے سفر کرنے والے تقریباً 35000 مسافرمتاثر ہوئے ہیںتصویر: Michael Probst/AP/picture alliance

ہڑتال کرنے کی وجہ کیا ہے؟

مزدوروں کی یہ ہڑتال تنخواہوں کے مسئلے پر کی گئی ہے۔ اس کی اپیل ورڈی ٹریڈ یونین نے کی تھی۔

ٹریڈ یونین کا مطالبہ ہے کہ ہوائی اڈے پر کام کرنے والے ملازموں کی تنخواہوں میں ماہانہ 500 یورو کا اضافہ کیا جائے اور گراونڈ ہینڈلنگ سروسز کے اسٹاف کے ساتھ 12ماہ کا اجتماعی معاہدہ کیا جائے۔ جب کہ بات چیت کے دوران آجرین نے زیادہ طویل مدت کے کانٹریکٹ کی تجویز پیش کی۔

جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا کے سربراہ کارسٹن سفور نے ہڑتال پر نکتہ چینی کی ہے۔

انہوں نے کہا، "وارننگ ہڑتال کے طور پر پورے ایک دن کے لیے ہڑتال کرنا اپنے آپ میں غیر معمولی ہے۔"

ٹریڈ یونین کا کہنا ہے کہ اس کے اندازے کے مطابق تقریباً 1500 ورکرز اس ہڑتال میں حصہ لے رہے ہیں۔

ج ا/ ص ز (روئٹرز، ڈی پی اے)