1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آئی ایس آئی چیف کا مشرف کو واپس نہ آنے کا مشورہ، رپورٹ

24 جنوری 2012

بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی خفیہ سروس آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل شجاع پاشا نے دبئی میں سابق پاکستانی صدر سے خفیہ ملاقات کی ہے۔

https://p.dw.com/p/13onO
پاکستان کی زیادہ تر سیاسی جماعتیں پرویز مشرف کی مخالف ہیںتصویر: AP

ٹائمز آف انڈیا نے پاکستانی نیوز چینل ڈان نیوز کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنرل پاشا نے سابق آرمی چیف اور صدر پرویز مشرف سے دبئی میں ایک خفیہ ملاقات کر کے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان واپسی کا ادارہ ترک کر دیں۔

خیال رہے کہ پرویز مشرف رواں ماہ کے آخر میں تین سالہ خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے پاکستان لوٹنے اور پاکستان کی سیاست میں کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Pakistan Prämierminister Gilani und ISI Direktor Ahmed Shuja Pasha
شجاع پاشا (دائیں) وزیر اعظم گیلانی کے ساتھتصویر: picture-alliance/dpa

ذرائع کے مطابق جنرل پاشا نے پرویز مشرف سے کہا کہ پاکستان میں ان کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں۔ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب پاکستانی سینیٹ نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مشرف کو پاکستان آنے پر گرفتار کر لیا جائے۔ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئین توڑنے کی پاداش میں مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم کیا جائے۔

اس سے قبل بھی پاکستانی حکام کہہ چکے ہیں کہ مشرف کی واپسی کی صورت میں ان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

سابق پاکستانی صدر پاکستان کی مقتول سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کے کیس میں مطلوب ہونے کے ساتھ بلوچ قوم پرست رہنما اگبر بگٹی کے قتل کے کیس جیسے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔

رپورٹ: شامل شمس ⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں