1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی صدر جو بائیڈن کے کتے کو وائٹ ہاوس سے کیوں ہٹایا گیا؟

5 اکتوبر 2023

صدر جو بائیڈن کا پسندیدہ کتا دو سالہ جرمن شیپرڈ 'کمانڈر' اب وائٹ ہاوس میں نہیں ہے۔ حالیہ دنوں میں اس نے عملے کے کئی افراد اور سکیورٹی اہلکاروں کو کاٹ لیا تھا۔

https://p.dw.com/p/4X87q
میجر نام کے کتے کو گذشتہ سال ڈیلاویئر بھیج دیا گیا تھا جس نے جارحانہ سلوک کا مظاہرہ کیا تھا، وہ بھی جرمن شیپرڈ تھا
میجر نام کے کتے کو گذشتہ سال ڈیلاویئر بھیج دیا گیا تھا جس نے جارحانہ سلوک کا مظاہرہ کیا تھا، وہ بھی جرمن شیپرڈ تھا تصویر: Adam Schultz/White House/ZUMA Wire/picture alliance

صدر کے جرمن شیپرڈ کتے 'کمانڈر' نے حالیہ دنوں وائٹ ہاوس کے عملے کے کئی افراد اور سکیورٹی اہلکاروں کو کاٹ لیا تھا۔

امریکی خاتون اول جل بائیڈن کی ترجمان نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا کتا، کمانڈر، وائٹ ہاوس کے عملے اور امریکی سیکرٹ سروس کے افسران کو کاٹنے کے واقعات کے بعد اب وائٹ ہاوس میں نہیں ہے۔

خاتون اول کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر الزبتھ الیگزنڈر نے بدھ کے روز یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صدر اور ان کی اہلیہ وائٹ ہاوس کے عملے اور ان کی حفاظت کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت کا بہت خیال رکھتے ہیں۔

الیگزنڈر نے ایک بیان میں کہا، "کمانڈر فی الحال وائٹ ہاوس کے کیمپس میں نہیں ہے اور اگلے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔"

فرنچ بُل ڈاگ کی امریکہ میں ریکارڈ مقبولیت

انہوں نے مزید کہا، "صدر اور خاتون اول امریکی خفیہ سروس اور اس کے تما م افراد کے صبر اور حمایت کے لیے شکر گزار ہیں۔"

الیگزنڈر نے تاہم یہ نہیں بتایا کہ دو سالہ جرمن شیپرڈ کو کہاں بھیجا گیا ہے اور آیا یہ اقدام مستقل ہے۔

کمانڈر کو صدر بائیڈن کے بھائی جیمز نے دسمبر 2021 میں انہیں تحفے میں دیا تھا
کمانڈر کو صدر بائیڈن کے بھائی جیمز نے دسمبر 2021 میں انہیں تحفے میں دیا تھاتصویر: ZUMA Wire/imago images

وائٹ ہاوس کا بیان

صدر بائیڈن کے کتے کمانڈر کو آخری بار ہفتے کے روز وائٹ ہاوس میں صدر کے نجی کوارٹر کی بالکونی میں دیکھا گیا تھا۔

کمانڈر کو وائٹ ہاوس سے بھیجنے کا اعلان وائٹ ہاوس کی پریس سکریٹری کیرین ژاں پیئر سے اس سوال کے بعد کیا گیا جس میں میں الزام لگایا گیا تھا کہ کتے نے وائٹ ہاوس کے عملے کے ایک شخص کو کاٹ لیا تھا۔

ژاں پیئر نے بتایا کہ کمانڈر اور وائٹ ہاوس کے ہیڈ گراونڈ کیپر ڈیل ہینی کھیل رہے تھے کہ کتے نے ان پر حملہ کردیا تاہم ان کے جلد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔ وہاں موجود ایک سیاح نے اس واقعے کی تصویر لے لی تھی اور ایک نیوز پورٹل کو دے دی جس نے اسے آن لائن شائع کردیا۔

'کتے اور بلیاں بہر حال انسان نہیں ہیں'، بھارتی عدالت

امریکی سیکرٹ سروس نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے گیارہ ایجنٹوں کو صدر کے کتے کمانڈر نے کاٹ لیا تھا۔ حالانکہ امریکی میڈیا کے مطابق اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ تھی اور کتے نے وائٹ ہاوس کے دیگر کارکنوں کو بھی کاٹ لیا تھا۔داخلی سکیورٹی ریکارڈز کے مطابق ایسے ہی ایک واقعے میں ایک زخمی اہلکار کو ہسپتال لے جانا پڑا تھا۔

کمانڈر نے سیکرٹ سروس کے ایک افسر کو 25ستمبر کو کاٹ لیا تھا۔ الیگزنڈر کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاوس گھریلو پالتوں جانوروں کے لیے دباو کا ماحول ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر بائیڈن اور ان کی اہلیہ کمانڈر کو سنبھالنے کے معاملے میں مدد کرنے کے طریقہ کار پر کام کررہے ہیں۔

صدر کے جرمن شیپرڈ کتے 'کمانڈر' نے حالیہ دنوں وائٹ ہاوس کے عملے کے کئی افراد اور سکیورٹی اہلکاروں کو کاٹ لیا تھا
صدر کے جرمن شیپرڈ کتے 'کمانڈر' نے حالیہ دنوں وائٹ ہاوس کے عملے کے کئی افراد اور سکیورٹی اہلکاروں کو کاٹ لیا تھاتصویر: Win Macnamee/AFP

کمانڈر دوسرا کتا جس نے عملے کو کاٹ لیا

خیال رہے کہ سیکرٹ سروس صدر اور ان کے خاندان نیز وائٹ ہاوس میں تعینات دیگر درجنوں افسران کو حفاظتی تحفظ فراہم کرتی ہے۔

کمانڈر وائٹ ہاوس میں بائیڈن کے کتوں میں سے دوسرا ہے جس نے جارحانہ سلوک کا مظاہرہ کیا ہے، وہ بھی جرمن شیپرڈ تھا۔ میجر نام کے اس کتے کو گذشتہ سال ڈیلاویئر بھیج دیا گیا تھا۔

لیڈی گاگا کے ڈاگ واکر پر فائرنگ کرنے والے کو 21 برس قید کی سزا

کمانڈر کو صدر بائیڈن کے بھائی جیمز نے دسمبر 2021 میں انہیں تحفے میں دیا تھا۔

صدر بائیڈن اور ان کی اہلیہ کا پیارا کتا چیمپ سن 2021 میں 13سال کی عمر میں مرگیا تھا۔ ان کے پاس ویلو نامی ایک بلی بھی ہے۔

ج ا/ ص ز (اے پی، اے ایف پی)