1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بالی وڈ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی ایک اور دھمکی

12 اپریل 2023

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہو اور گزشتہ چند مہینوں میں انہیں متعدد بار قتل کرنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں بعض افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/4PwUk
Flash-Galerie Salman Khan
تصویر: AP

ممبئی پولیس کے کنٹرول روم کو ایک شخص کی فون کال موصول ہوئی، جس نے بالی وڈ کے اداکار سلمان خان کو 30 اپریل تک قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ فون کرنے والے نے اپنی شناخت ''گؤشالہ رکشک (گائے کا محافظ) راکی بھائی'' کے طور پر کی ہے، جس کا تعلق راجستھان کے ضلع جودھ پور سے ہے۔

’بھنگی‘ کہنا سلمان خان اور شلپا شیٹی کو مہنگا پڑ گیا

اطلاعات کے مطابق دھمکی دینے والے راکی بھائی نے پولیس سے یہ بھی کہا کہ وہ اداکار کو اس فون کال کے بارے میں بتا دیں کہ انہیں جلد ہی قتل کر دیا جائے گا۔ پولیس حکام کے مطابق اس کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور کرائم برانچ کے اہلکار کال کرنے والے کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سلمان خان ریپ سے متعلق بیان کے باعث شدید تنقید کی زد میں

ایک بھارتی خبر رساں ایجنسی نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے، تاہم وہ نابالغ ہے۔

بھارتی اداکار سلمان خان پچاس سال کے ہو کر بھی ہیرو

سلمان خان کو قتل کرنے کی تازہ دھمکی ایک ایسے روز ملی جب وہ عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ' کسی کا بھائی کسی کی جان' کا ٹریلر ریلیز کر رہے تھے۔ اس تقریب میں فلم میں کام کرنے والے اداکاروں کے ساتھ ہی پروڈیوسر اور ہدایات کار بھی موجود تھے۔

’خانوں کی فلمیں نہ دیکھو‘، ہندو لیڈر

جان سے مارنے کی دھمکی کا سلسلہ

 بالی وڈ کے اسٹار کو گزشتہ کئی مہینوں کے دوران کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ پچھلے مہینے ہی ممبئی کی باندرہ پولیس نے دھاکڑ رام لال سیاگ کو جودھ پور سے اس وقت حراست میں لیا تھا، جب یہ پتہ چلا کہ قتل کرنے سے متعلق دھمکی آمیز میل اس کے موبائل فون سے بھیج گئی تھی۔

بالی ووڈ کی نئی فلم، باڈی گارڈ سپر ہٹ

Indien | Salman Khan, Salim Khan, Sushila Charak
دھمکیوں کے تناظر میں ممبئی پولیس نے سلمان خان کو وائی پلس کیٹیگری کی سکیورٹی فراہم کی ہے اور ان کی رہائش گاہ کے باہر عموماً مداحوں کی جو بھیڑ جمع ہوتی ہے، اس پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہےتصویر: AP Photo/picture alliance

پولیس کا کہنا تھا کہ اسی شخص نے آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے والد کو بھی دھمکی آمیز میل بھیجا تھا اور اس سلسلے میں پنجاب کے مانسا تھانے میں بھی ایک کیس درج کیا گیا ہے۔

سلمان خان پر ایک اور مقدمہ

پولیس کا کہنا تھا: ''ہم اس بات کی تحقیقات کریں گے کہ آیا سلمان خان کو ملنے والی پچھلی دھمکیوں میں اس شخص کا کوئی ہاتھ ہے یا نہیں، جس میں گینگسٹرز گولڈی برار، لارنس بشنوئی اور بعض دیگر کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں پنجاب کے ضلع مانسا میں معروف گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کر دیا گیا تھا اور اس کا الزام بھی لارنس بشنوئی اور گولڈی برار جیسے معروف جرائم پیشہ افراد پر عائد کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسی گروپ نے سلمان کو بھی دھمکی آمیز میل بھیجی تھی، جس میں کہا گیا کہ انہیں بھی ''سدھو موسے والا کی طرح ہی ختم کردیا جائے گا۔'' یہ دونوں جیل میں بند ہیں اور پولیس کے مطابق ان کی جانب سے بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کے لیے ایک دھمکی آمیز میل بھیجی گئی تھی۔ اس سلسلے میں مارچ میں ممبئی کی پولیس نے ایک کیس بھی درج کیا تھا۔

سلمان خان نشانے پر کیوں ہیں؟

ان دھمکیوں کے تناظر میں ممبئی پولیس نے سلمان خان کو وائی پلس کیٹیگری کی سکیورٹی فراہم کی ہے اور ان کی رہائش گاہ کے باہر عموماً مداحوں کی جو بھیڑ جمع ہوتی ہے، اس پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ مہاراشٹر کی حکومت نے یہ اقدام لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد اٹھایا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے لوگ اصل میں چاہتے کیا ہیں، تاہم ان میں سے بیشتر کا تعلق ریاست راجستھان سے ہے۔ دھمکیوں کا سلسلہ اس وقت شروع ہو تھا، جب سلمان خان پر راجستھان میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک ہرن کے شکار کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

یہ دوہائی قبل کا معاملہ ہے، جس کا کیس بھی عدالت میں چل رہا ہے۔ الزام یہ ہے کہ سلمان خان نے راجستھان میں پائے جانے والے کالے ہرن کا شکار کیا۔

 راجستھان کی بشنوئی ہندو برادری اس نسل کے ہرن کی پوجا کرتی ہے اور اسی سلسلے میں اس گروپ نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی سب سے پہلے دھمکی دی تھی۔

سپر اسٹار کو پانچ برس قید کی سزا