1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

خواتین فٹ بال کے عالمی کپ کا آغاز

26 جون 2011

خواتین کے فٹ بال عالمی کپ مقابلوں کے پہلے میچ میں فرانس نے نائیجیریا کو کڑے مقابلے کے بعد ایک گول سے مات دے دی ہے۔ جرمن شہر Sinsheim میں قریب 25 ہزار افراد نے اس مقابلے کو دیکھا۔

https://p.dw.com/p/11jpP
تصویر: dapd

عالمی مقابلوں کی افتتاحی تقریب اتوار کی شام برلن کے اولمپک اسٹیڈیم میں شیڈیول ہے۔ اس کے بعد دفاعی چیمپیئن جرمنی کی ٹیم کینیڈا کا مقابلہ کرے گی۔ افتتاحی تقریب میں چانسلر انگیلا میرکل سمیت لگ بھگ 80 ہزار افراد کی آمد متوقع ہے۔ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں فرانس کی جانب سے نتیجہ خیز گول ماریا لاؤرے دیلائی Marie-Laure Delie نے کھیل کے دوسرے ہاف میں کیا۔

دونوں ٹیموں نے کئی بار اچھی مووز بنا کر ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے۔ 56 ویں منٹ میں کیے گئے گول نے گروپ اے میں فرانس کی پوزیشن بہتر کردی ہے۔ اس گروپ میں جرمنی اور کینیڈا جیسی مضبوط ٹیمیں موجود ہیں، جن کے کوارٹر فائنل تک رسائی کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔

فرانس اور نائیجیریا کے مقابلے کا منظر
تصویر: dapd

فرانس اور نائیجیریا کے درمیان مقابلے کا پہلا ہاف خاصا دلچسپ رہا۔ فرانسیسی کھلاڑیوں کو گول کرنے کے تین اچھے مواقع ملے مگر وہ اس سے فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ ہاف کے بعد فرانس کے کوچ برونو بینی نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور ایوجین لی سومر Eugiene Le Sommer کو کھیلنے کا موقع دیا، جنہوں نے فیصلہ کن گول کرنے میں ماریا کا اچھا ساتھ دیا۔ فرانس کی ٹیم جمعرات کو کینیڈا کا جبکہ نائیجیریا کی ٹیم جرمنی کا مقابلہ کرے گی۔

خواتین کے فٹ بال عالمی مقابلوں کے لیے سولہ ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

رپورٹ: شادی خان سیف

ادارت: افسر اعوان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید