1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: پہلاکرکٹ ٹیسٹ میچ

11 دسمبر 2011

چٹا گانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے اننگز کی شکست سے بچنے کی جد وجہد شروع کردی ہے۔

https://p.dw.com/p/13QjO
یونس خانتصویر: AP

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے 459  کے خسارے کے ساتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ افتتاحی کھلاڑیوں تمیم اقبال اور ناظم الدین نے عمر گل اور اعزاز چیمہ کی بالنگ کا دھیان سے مقابلہ کیا۔ چوبیس کے اسکور پر تمیم اقبال کو محمد حفیظ نے بولڈ آؤٹ کردیا۔ وہ صرف 15 رنز بنا سکے۔ اوپننگ بیٹسمین ناظم الدین اور شہریار نفیس کے درمیان 50 رنز کی پارٹنز شپ جمی تھی کہ سعید اجمل نے نفیس کو 28 رنز پر آؤٹ کردیا۔

 ایک اسکور بعد یعنی 75 کے مجموعی اسکور پر نئے اور تجربہ کار بیٹسمین محمد اشرفل بھی صفر کے اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ اشرفل کی وکٹ عبدالرحمٰن نے حاصل کی۔ ناصر حسین 3 رنز بنا کر اعزاز چیمہ کو اپنی وکٹ دے بیٹھے۔ تیسرے دن کا جب کھیل ختم ہوا تو بنگلہ دیشی ٹیم کا چار وکٹوں پر اسکور 134 تھا۔ کریز پر شکیب الحسن اور اوپنز ناظم الدین موجود تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کا اسکور41  ہے اور وہ ناٹ آؤٹ ہیں۔ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 54 رنز بن چکے ہیں۔ شکیب الحسن نے 44 گیندوں پر تیز رفتاری کے ساتھ41 رنز بنائے ہیں۔

Cricket Cricketspieler Azhar Ali
اسد شفیق اور اظہر علیتصویر: Tariq Saeed

اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 594 کے اسکور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ پاکستانی ٹیم کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ اس اننگز کی خاص بات پاکستانی ٹیم کے سینئر کرکٹر یونس خان کی شاندار ڈبل سینچری ہے۔ وہ پورے 200 اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔ وہ تیسری مرتبہ ڈبل سینچری بنانے میں کامیاب رہے۔ یونس خان کے علاوہ محمد حفیظ اور اسد شفیق بھی اس اننگز کے دوران سینچریاں بنانے میں کامیاب رہے۔

 شفیق اور یونس خان نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 259 رنز کا اضافہ کیا۔ اسد شفیق 104 کے ذاتی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ یہ اسد شفیق کے کیریئر کی پہلی سینچری تھی۔ بنگلہ دیش کے اسپنر الیاس سنی سب سے کامیاب بالر رہے۔ انہوں نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں