کرکٹ ورلڈ کپ: سیمی فائنل میں بھارت اور پاکستان میں مقابلہ؟
9 نومبر 2023بھارت میں کھیلا جانے والا کرکٹ ورلڈ کپ 2023 انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ سیمی فائنل میں تین ٹیمیں، بھارت جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا اپنی جگہ بنا چکی ہیں جبکہ چوتھی پوزیشن کے لیے تین دعویدار ہیں۔ پاکستان، نیوزی لینڈ اور افغانستان۔
تمام امکانات کے درمیان کرکٹ کے شائقین سیمی فائنل میں بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلے کی دعا کر رہے ہیں اور 'قدرت کا نظام' اور پوائنٹس کے حساب بھی ان کی خواہش پوری ہونے کی جانب اشارہ کررہا ہے۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ شائقین ایک بار پھر بابر اعظم اور روہت شرما کے کھلاڑیوں کو آمنے سامنے دیکھ سکیں گے۔
یہ کیسے ممکن ہو گا؟
بھارت اور نیدرلینڈز کے درمیان مقابلے کے نتائج سے قطع نظر بھارت پوائنٹس ٹیبل میں پہلے ہی اول مقام پر پہنچ چکا ہے۔ آٹھ میچوں سے بھارت کے 16پوائنٹس ہیں اور دوسری پوزیشن پر جنوبی افریقہ کے 14پوائنٹس ہیں۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور افغانستان کے ایک ایک میچ باقی ہیں۔ پاکستان کا مقابلہ11 نومبر کو انگلینڈ سے ہوگا، نیوزی لینڈ کا آج نو نومبرکو سری لنکا سے مقابلہ ہے جب کہ افغانستان اپنا آخری میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔
پاکستان بمقابلہ بھارت: نئی انتہاؤں کو چھوتی پیچیدہ رقابت
سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو انگلینڈ کو ہرانا ہو گا دوسری طرف اسی سری لنکا کی مدد کی ضرورت ہو گی یعنی پاکستان چاہے گا کہ سری لنکا اپنے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو ہرا دے۔ گوکہ 1996کی ورلڈ چیمپیئن ٹیم کو دیکھ کر ایسا مشکل نظر آتا ہے لیکن یہ ناممکن بھی نہیں ہے۔
اگر مگر پھر بھی باقی
آسٹریلیا کے خلاف پہلے ہی ہارنے کے بعد اگر افغانستان جنوبی افریقہ کے خلاف بھی ہار گیا تو سیمی فائنل میں پہنچنے کی دوڑ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان رہ جائے گی بشرطیکہ وہ اپنے اپنے میچ جیت جائیں۔ اگر افغانستان جنوبی افریقہ کے خلاف رنوں کے بڑے فرق سے جیت جاتا ہے تو تینوں ٹیموں کے 10 پوائنٹس ہوں گے (بشرطیکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ اپنے اپنے فائنل میچ بھی جیتیں)۔ اس صورت میں چوتھے پوزیشن کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ (این آر آر) سے ہوگا۔ فی الحال نیوزی لینڈ کا این آر آر +0.398 ہے جب کہ پاکستان کا این آر آر +0.036 ہے۔ یعنی اگر کیوی ٹیم ایک رن سے جیتتی ہے تو پاکستان کو این آر آر میں اوپر پہنچنے کے لیے اسے کم از کم 131 رنوں سے جیت حاصل کرنی ہو گی۔
پاک بھارت کرکٹ کی تاریخ کے پانچ تلخ ترین واقعات
بہر حال اگر پاکستان اپنا میچ جیت جاتا ہے اور نیوزی لینڈ اور افغانستان دونوں گروپ مرحلے میں اپنے آخری میچ ہار جاتے ہیں تو بابر اعظم کی قیادت والی ٹیم چوتھے نمبر پر رہے گی اور سیمی فائنل میں بھارت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فارمیٹ کے مطابق سیمی فائنل میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کا مقابلہ چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم سے ہو گا۔
'قدرت کا نظام'
آج بنگلور میں طوفان اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اور بارش کی وجہ سے بھی این آر آر پر کافی فرق پڑے گا۔ اگر میچ نہیں ہوتا ہے تو ایک ایک پوائنٹ تقسیم ہوجانے سے نیوزی لینڈ نو پوائنٹس پر اپنا لیگ راونڈ ختم کرے گا۔ لیکن پاکستان انگلینڈ پر فتح حاصل کرنے کی صورت میں سب سے آگے نکل سکتا ہے۔
بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا اور ڈی ایل ایس سسٹم سے پاکستان کو فاتح قرار دیا گیا تھا۔ جس پر سوشل میڈیا پر "قدرت کا نظام" ٹرینڈ کرنے لگا تھا۔
کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت پاکستان کو ہرا کر فائنل میں
دراصل یہ اصطلاح گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران سامنے آئی تھی جب جنوبی افریقہ پر نیدرلینڈز کی غیر متوقع فتح کے نتیجے میں پاکستان مقابلے سے باہر ہونے کی دہلیز پر پہنچ کر دوبارہ مقابلے میں لوٹ آیا تھا۔
کرکٹ کے شائقین ایک بار پھر اسی طرح کے 'قدرت کا نظام' کی توقع بھی کررہے ہیں۔