آئی ایس آئی چیف کا مشرف کو واپس نہ آنے کا مشورہ، رپورٹ
24 جنوری 2012ٹائمز آف انڈیا نے پاکستانی نیوز چینل ڈان نیوز کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنرل پاشا نے سابق آرمی چیف اور صدر پرویز مشرف سے دبئی میں ایک خفیہ ملاقات کر کے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان واپسی کا ادارہ ترک کر دیں۔
خیال رہے کہ پرویز مشرف رواں ماہ کے آخر میں تین سالہ خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے پاکستان لوٹنے اور پاکستان کی سیاست میں کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جنرل پاشا نے پرویز مشرف سے کہا کہ پاکستان میں ان کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں۔ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب پاکستانی سینیٹ نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مشرف کو پاکستان آنے پر گرفتار کر لیا جائے۔ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئین توڑنے کی پاداش میں مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم کیا جائے۔
اس سے قبل بھی پاکستانی حکام کہہ چکے ہیں کہ مشرف کی واپسی کی صورت میں ان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
سابق پاکستانی صدر پاکستان کی مقتول سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کے کیس میں مطلوب ہونے کے ساتھ بلوچ قوم پرست رہنما اگبر بگٹی کے قتل کے کیس جیسے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔
رپورٹ: شامل شمس ⁄ خبر رساں ادارے
ادارت: عاطف بلوچ