بھارت: آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکا، پانچ افراد ہلاک
23 مارچ 2018پولیس کا کہنا ہے کہ یہ غیرقانونی فیکٹری ایک گھر میں قائم کی گئی تھی۔ بھارت کی مشرقی ریاست جھاڑکھنڈ کے نالاندا ضلع میں قائم اس فیکٹری میں جمعرات کی شب زبردست دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں آس پاس کے پانچ مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ اس واقعے میں مزید 16 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
کیرالا کے مندر میں آتش زدگی، چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج
بھارت: آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں آگ، ہلاکتوں کی تعداد 54 تک پہنچ گئی
بھارت میں بچے کو بَلی چڑھانے کا واقعہ، مبینہ ملزم نذر آتش
مقامی پولیس افسر باگھا رام نے ٹیلی فون پر خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا، ’’آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی اس غیرقانونی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں ایک مرد، ایک 17 سالہ لڑکی اور دو برس سے کم عمر کے تین بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ تمام ہلاک شدگان ایک ہی خاندان کے معلوم ہوتے ہیں۔‘‘
بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں کو ایک قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔ ڈی پی اے کے مطابق اس دھماکے کے بعد متاثرہ مقام پر آگ بڑھک اٹھی، جس پر فائربریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹوں کی کوشش کے بعد قابو پایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس فیکٹری میں بھاری مقدار میں آتش بازی کا مواد موجود تھا۔
واضح رہے کہ بھارت میں بغیر حکومتی اجازت نامے کے آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی متعدد غیرقانونی فیکٹریاں قائم ہیں، جن میں سلامتی اور تحفظ سے متعلق بنیادی احتیاطوں سے پہلوتہی کی جاتی ہے اور اس انداز کے حادثے وقتاﹰ فوقتاﹰ رونما ہوتے رہے ہیں۔ گزشتہ برس جون میں ایسی ہی ایک غیرقانونی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں وسطی بھارت میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔