1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہجرمنی

لفتھانزا کے گراؤنڈ اسٹاف کی ملک گیر ہڑتال

5 فروری 2024

جرمنی کی قومی ایئرلائن لفتھانزا کے زمینی عملے کی طرف سے پیر 5 فروری کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔ عملے کے ارکان تنخواہوں میں اضافے کے مطالبہ کر رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4c3Vs
Deutschland | Flughafen Streiks | Frankfurt am Main
تصویر: Heiko Becker/REUTERS

 

ورکرز  یونین کے مطابق اس ہڑتال کا اطلاق بدھ کے روز صبح 4 بجے سے لیکر جمعرات کی صبح 7:10 تک ہوگا۔ اس ہڑتال کے سبب جرمنی کے مصروف ترین فرینکفرٹ ایئرپورٹ سمیت میونخ، ہیمبرگ، برلن اور ڈسلڈورف ایئرپورٹ سے سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہے گا۔

لفتھانزا کے ترجمان کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اس ہڑتال کے دورانیے میں کُل کتنی پروازیں منسوخ کی جائیں گی۔ تاہم ان کے مطابق ایئر لائن کی جانب سے روزانہ 3,000 پروازوں کی آمد اور روانگی کا انتظام کیا جاتا ہے جن کے ممکنہ طور پر اس ہڑتال سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ترجمان کے مطابق، "منسوخ اور متاثر ہونے والی پروازوں کی تعداد زیادہ بھی ہو سکتی  ہے۔"

ہنرمند افراد کی کمی، جرمنی میں اب ریٹائر افراد سے مدد لی جا رہی ہے

 

جرمنی کی قومی ایئرلائن لفتھانزا کے زمینی عملے کے لیے سرگرم  یونین، کمپنی کی دیگر شاخوں کی طرح اس وقت اپنے مطالبات کے لیے مذکرات کر رہی ہے۔ 

اس ورکرز یونین کا مطالبہ ہے کہ ان سے جڑے پچیس ہزار کارکنوں کی اجرت میں 12.5 فیصد تک کا اضافہ یقینی بنایا جائے، یا کمپنی کارکنوں کی ماہانہ اجرت میں 500 یورو اضافے کے ساتھ 3000 یورو مہنگائی بونس کی ادائیگی بھی ممکن بنائے۔

یونین نے استدلال کیا ہے کہ روزمرہ کی قیمتوں میں اضافے اور عملے کی کمی کی وجہ سے عملے کو بھاری کام کے بوجھ کا سامنا ہے جو حالیہ تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کا سبب ہے۔

 

Deutschland | Flughafen Streiks | Frankfurt am Main
فرینکفرٹ ایئرپورٹتصویر: Heiko Becker/REUTERS

یاد رہے کہ لفتھانزا کے گراؤنڈ اسٹاف اور آجرین کے نمائندوں کے مابین گزشتہ مذاکرات ناکام ہونے کے نتیجے میں جولائی 2022 ء میں کارکنوں نے اپنے کام کی انجام دہی مکمل طور پر بند کر دی تھی جس کے سبب نہ صرف ہزاروں پروازوں کی آمد و رفت معطل یا متاثر ہوئی تھی بلکہ مسافروں کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یورپ کی سب سے بڑی معیشت جرمنی اس وقت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کی ملک گیر ہڑتالوں کی زد میں ہے۔ قومی ایئرلائن، جرمنی ریلوے اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کے محکموں کے کارکن آئے دن ہڑتالیں کر رہے ہیں جن سے عوام شدید متاثر ہورہے ہیں۔

مسافروں کی جانب سے قانونی کارروائی

جرمن ایسوسی ایشن آف ججز کے مطابق جرمن عدالتوں کو گزشتہ سال مسافروں کی جانب سے ایئر لائنز کے خلاف ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد شکایت نامے موصول ہوئیں۔ 

München  | Verdi-Warnstreik bei Lufthansa
جرمنی کی لیبر یونین ورڈی کی ہڑتالتصویر: Sachelle Babbar/ZUMA Press/picture alliance

ایسوسی ایشن نے ایک عدالتی اور قانونی نیوز میگزین میں شائع ہونے والے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ اضافہ ملک بھر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 80 فیصد زیادہ ہے۔

شکایت کنندگان کی جانب سے ان کی پروازوں کے منسوخ یا تاخیر ہونے کے عوض معاوضے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق، سب سے زیادہ مقدمات جو کولون کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں درج کروائے گئے کی تعداد 37 ہزار تین سُو تھی۔ یاد رہے کہ جرمن قومی ایئر لائن   لفتھانزا  کا ہیڈکوارٹر کولون میں ہی واقع ہے۔

م ق/ ک م(روئٹرز)