1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ کو مزید بیسیوں ارب کی آمدنی

3 اپریل 2018

دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ کو آئندہ دنوں میں اربوں کی نئی آمدنی ہو گی۔ اس بورڈ کو کرکٹ کے نشریاتی اور ڈیجیٹل حقوق کی عالمگیر سطح پر فروخت کے لیے اب تک قریب 50 ارب روپے کی پیشکش کی جا چکی ہے اور بولی ابھی ختم نہیں ہوئی۔

https://p.dw.com/p/2vQof
تصویر: Getty Images/H. Peters

بھارت کے تجارتی مرکز ممبئی سے منگل تین اپریل کو ملنے والی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق دنیا میں آبادی کے لحاظ سے دوسرے سب سے بڑے ملک بھارت میں کرکٹ کا نگران ادارہ بی سی سی آئی (BCCI) دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ ہے، جو اس وقت بھارتی کرکٹ کے اگلے پانچ برسوں کے لیے نشریاتی حقوق کی نیلامی کرا رہا ہے۔

پاکستان میں بين الاقوامی کرکٹ کی واپسی

پاکستانی ننھے کرکٹر دنیا بھر میں  مشہور

آج منگل کے روز اس نیلامی کے دوران، جو ابھی جاری ہے، بی سی سی آئی کو انڈین کرکٹ کے ٹیلی وژن پر نشریاتی اور گلوبل ڈیجیٹل رائٹس کی خریداری کے لیے 44.4 ارب بھارتی روپے یا قریب 683 ملین امریکی ڈالر کے برابر قیمت کی پیشکش کی جا چکی تھی۔

Symbol Geldwäsche USA
بی سی سی آئی کو اس نیلامی میں اب تک 683 ملین امریکی ڈالر کے برابر قیمت کی پیشکش کی جا چکی ہےتصویر: Getty Images

بھارتی کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق نیلامی کے دوران اب تک کی یہ سب سے بڑی بولی ایک ایسے ادارے نے لگائی تھی، جس کا نام صحت مند مقابلہ بازی کو یقینی بنانے کے لیے فی الحال ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔ منگل کے روز کے لیے مختص کردہ نیلامی کا وقت پورا ہو جانے کے بعد اب یہی نیلامی کل بدھ چار اپریل کو جاری رہے گی، جس دوران یقینی طور پر اور بھی بڑی بولیاں لگائی جائیں گی۔

ٹی ٹوئنٹی، پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ رینکنگ میں اب پہلے نمبر پر

کرکٹ: بھارت نے انڈر نائنٹین ورلڈ کپ جیت لیا

ماضی میں قریب اسی طرح کی ایک نیلامی کے دوران 2012ء سے لے کر 2018ء تک بھارتی کرکٹ ٹیم کے اندرون ملک ہونے والے تمام بین الاقوامی میچوں کے نشریاتی حقوق خریدنے کے لیے سٹار انڈیا نامی ادارے نے بی سی سی آئی کو 38.5 ارب روپے ادا کیے تھے۔

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی ہو گی، سرفراز احمد

اس کے علاوہ بی سی سی آئی نے دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ کے طور پر اپنی پوزیشن گ‍زشتہ برس ستمبر میں اس وقت اور بھی مضبوط بنا لی تھی، جب اس نے سٹار انڈیا نامی ادارے کو ہی انڈین پریمیئر لیگ یا آئی پی ایل کے عالمگیر میڈیا حقوق 2.52 ارب ڈالر کی ناقابل یقین قیمت کے عوض بیچ دیے تھے۔

آج شروع ہونے والی نیلامی میں بھارتی ٹیم کے جون 2018ء سے لے کر مارچ 2023ء تک کے عرصے میں بھارت میں کھیلے جانے والے 102 میچوں کے عالمگیر نشریاتی حقوق فروخت کیے جانا ہیں اور شروع میں اس نیلامی میں حصہ لینے کی خواہش مند چھ بڑی کمپنیوں میں فیس بک اور گوگل جیسے عالمگیر ادارے بھی شامل تھے۔ بعد میں بی سی سی آئی کی طرف سے جانچ پڑتال کے بعد ان چھ میں سے جن کمپنیوں کو آن لائن نیلامی میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی، ان میں اب فیس بک اور گوگل شامل نہیں ہیں۔

م م / ا م ت / روئٹرز