دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پندرہ رکنی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان
23 دسمبر 2017سری لنکا کو اکتوبر میں وائٹ واش کرنے والی ملکی کرکٹ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ہفتہ تئیس دسمبر کو لاہورمیں ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عماد وسیم کو گھٹنا زخمی ہونے کی وجہ سے ون ڈے ٹیم سے باہرکیا گیا ہے۔ جنید خان کے پاؤں میں فریکچر ہے اور احمد شہزاد کی جگہ اظہر علی کی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
پی سی بی نے نا انصافی کی، چیف جسٹس سوموٹو ایکشن لیں:شرجیل
دو رنز پر آل آؤٹ، ان ميں بھی ايک رن وائڈ بال کا
انضمام الحق کے مطابق آل راؤنڈر عامر یامین کو جنید خان اور راولپنڈی کے لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز کو عماد وسیم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اظہر علی نے آخری مرتبہ جون میں آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان کی ون ڈے کرکٹ میں نمائندگی کی تھی۔ چیف سلیکٹر کے مطابق اظہر کو گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں آرام دیا گیا۔ اب اظہر علی اور دیگر تمام کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے پر ہی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔
انضمام الحق نے مزید بتایا کہ پاکستان کا نیوزی لینڈ میں ون ڈے ریکارڈ اچھا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ٹیم بھی ماضی کی طرح وہاں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں چیف سلیکٹر نے کہا کہ محمد آصف اور سلمان بٹ سمیت کسی کھلاڑی کے لیے سلیکشن کے دروازے بند نہیں کیے گئے، جہاں ٹیم کو ضرورت ہوئی، وہاں انہیں موقع دیا جائے گا۔ انضمام کے مطابق ٹوئنٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان جنوری کے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا۔
افغان ٹیم نے پاکستان کو ہرا کر ایشیا یوتھ کرکٹ کپ جیت لیا
ویسٹ انڈیز کی ٹیم اگلے پانچ برس ہر سال پاکستان میں کھیلے گی
ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتا، سعید اجمل کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستانی ٹیم کے ہمراہ کوچ مکی آرتھر اور مینجر طلعت علی سمیت نو آفیشلز بھی دورے پر جائیں گے۔ عون زیدی کو ٹیم کا میڈیا مینجر مقررکیا گیا ہے۔ پی سی بی نے قومی ٹیم کے لیے نیوزی لینڈ سے مقامی فزیو تھراپسٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں پانچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی دو سیریز کھیلے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ چھ جنوری کو ویلنگٹن میں ہو گا۔ دوسرا میچ نو جنوری کو نیلسن، تیسرا 13 کو ڈینیڈن، چوتھا 16 کو ہیملٹن اور پانچواں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ 19 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب کردہ 15 کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں، سرفراز احمد کپتان، اظہر علی، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر، حسن علی، عامر یامین اور رومان رئیس۔