1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو معطل کر دیا

عابد حسین
11 اکتوبر 2017

فٹ بال کھیل کے عالمی ادارے، فیفا نے پاکستان میں اس کھیل کی نگرانی کرنے والی سرکاری تنظیم کو معطل کر دیا ہے۔ اس پابندی کے بعد پاکستانی فٹ بال ٹیم اور کوئی بھی کلب کسی بین الاقوامی مقابلے میں شریک نہیں ہو سکے گا۔

https://p.dw.com/p/2lcmK
Pakistan Fußball Ankunft Spitzensportler
تصویر: DW/T. Saeed

سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں قائم فٹ بال کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے فیفا (FIFA) نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (PFF) پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس کو ہر قسم کی انٹرنیشنل سرگرمیوں میں شرکت سے روک دیا ہے۔ اس پابندی سے تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا کسی غیر ملکی کلب کی جانب سے کھیلنے والے پاکستانی فٹ بال کھلاڑی بھی متاثر ہوں گے۔

اس پابندی کے بعد پاکستان کی نیشنل ٹیم کے ساتھ ساتھ مقامی فٹ بال کلب بھی کسی بین الاقوامی ٹورنامنٹ یا میچ میں شرکت کے اہل نہیں رہے ہیں۔ یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہے۔

زندہ دلوں کے شہر لاہور میں رونالڈینیو کا شاندار کھیل

پاکستانی کھیل: کیسی بلندی کیسی پستی

ہنزہ کی دل فریب وادی میں لڑکیوں کا فٹ بال میچ

روبو کپ: پاکستانی یونیورسٹی کی روبوٹ فٹ بال ٹیم بھی شریک

فیفا کے مطابق اس معطلی کو اُس وقت ختم کیا جائے گا جب پاکستان کی فٹ بال فیڈریشن کے معاملات میں بیرونی مداخلت ختم کر دی جائے گی اور اس کا انتظامی کنٹرول پوری طرح فیڈریشن کے بااختیار اہلکاروں کو تفویض کر دیا جائے گا۔ عالمی ادارے کے مطابق پاکستانی فیڈریشن کے منجمد اکاؤنٹس بھی اِسی صورت میں بحال کیے جائیں گے۔

Schweiz Zürich FIFA Logo am Hauptquartier
فٹ بال کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے فیفا کا صدر دفتر سوئٹزرلینڈ میں واقع ہےتصویر: picture-alliance/dpa/S. Schmidt

فٹ بال کے ادارے نے پابندی کی وجہ فیڈریشن کے معاملات میں ایک تیسری پارٹی کی غیرضروری اور بلا وجہ مداخلت قرار دیا ہے۔ فیفا کے مطابق اس وقت پاکستانی فٹ بال تنظیم کے دفاتر اور اس کے مالی اکاؤنٹس عدالت کے مقرر کردہ انتظامی افسر کے تصرف میں ہیں اور یہ فیفا کی  آزادانہ سرگرمیوں کے منافی ہے۔

اس پابندی کے بعد اب پاکستانی قومی فٹ بال کی سرگرمیاں شدید انداز میں متاثر ہو سکتی ہیں۔ اس پابندی کے ختم ہونے میں تاخیر سے قومی ٹیم کے تربیتی عمل کے متاثر ہونے کا بھی قوی امکان ہے۔ پاکستانی کی قومی فٹ بال ٹیم کی اگلی انٹرنیشنل سرگرمی ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈرشن کپ میں شرکت ہے۔ یہ فٹ بال چیمپئن شپ ستمبر سن 2018 میں بنگلہ دیش کی میزبانی میں منعقد کی جا رہی ہے۔