1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لاہور انٹرنیشنل بک فیئر، ڈوئچے ویلے اردو بھی موجود

6 اپریل 2011

آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 25 ویں بین الاقوامی کتب میلے کا آغاز جمعرات سات اپریل سے ہو رہا ہے۔ یہ میلہ لاہور ایکسپو سینٹر میں سجایا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/10ohJ
تصویر: DW

لاہور انٹرنیشنل بُک فئیر ٹرسٹ کا اہتمام کردہ سال 2011 کے لیے یہ بین الاقوامی کتاب میلہ 11 اپریل تک جاری رہے گا۔ اس میلے میں صبح ساڑھےدس بجے سے رات ساڑھے آٹح بجے تک شرکت کی جا سکتی ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے پاکستانی کتاب بینوں میں مسلسل مقبول ہوتا جا رہا یہ میلہ دیکھنے کے لیے کوئی داخلہ ٹکٹ نہیں خریدنا پڑٹی اور کتابیں پڑھنے کے شوقین اس نمائش کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مفت سیکھ سکتے ہیں۔

امسالہ لاہور انٹرنیشنل بک فیئر میں برطانیہ، امریکہ، سنگاپور اور بھارت کے 140 سے زائد ناشرین کی کتب جبکہ نت نئے موضوعات پر ایک لاکھ سے زائد پاکستانی اور غیر ملکی کتابوں میں سے انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

Deutsche Welle Bonn Gebäude mit Logo
ڈوئچے ویلے کی بون میں عمارتتصویر: DW

پاکستان میں کتابوں کی صنعت کے تعاون سے لاہور ایکسپو سینٹر میں اہتمام کردہ LIBF 2011 کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں پہلی مرتبہ جرمنی سے ریڈیو ڈوئچے ویلے کے شعبہء اردو کی طرف سے ایک ملٹی میڈیا معلوماتی اسٹال بھی لگایا جا رہا ہے۔

ڈوئچے ویلے اس بین الاقوامی نمائش میں اس سال شرکت کرنے والا واحد عالمی نشریاتی ادارہ ہے۔ جرمنی کے شہر بون میں ڈوئچے ویلے کے شعبہء جنوبی ایشیا کی طرف سے اس میلے میں شرکت کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ پاکستان میں عام لوگوں اور بک انڈسٹڑی کے نمائندوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ڈوئچے ویلے شعبہء اردو کی نشریات اور ویب سائٹ سے متعارف کرایا جا سکے۔

پاکستان میں ڈوئچے ویلے کی ریڈیو نشریات کے سامعین، ہماری ویب سائٹ کے صارفین اور تمام لسنرز اور یوزرز کلبوں کو دعوت عام ہے کہ وہ اس میلے میں ڈوئچے ویلے اردو سروس کا اسٹال وزٹ کریں۔

رپورٹ: عنبرین فاطمہ

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں