جرمن شہر بون میں مقیم ایک پاکستانی گھرانہ اس مرتبہ عید کی خوشیاں منانے پاکستان تو نہ جا سکا لیکن وہ جرمنی میں اپنی مذہبی رسوم و روایات کی پاسداری کے لیے تیار ہے۔ کورونا کی عالمی وبا کے نتیجے میں جرمنی میں بھی عید الاضحیٰ کی خوشیاں کچھ ماند سے پڑ گئی ہیں۔