گزشتہ سال فضائی سفر کے لیے کتنا محفوظ تھا؟
25 مارچ 2015اس عالمی تنظیم کے مطابق 2009ء تا 2013 ء ہر سال جہازوں کے گر کر تباہ ہونے کے اوسطاً 19 حادثے رونما ہوئے اور ہر سال اس نوعیت کے حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد قریب 517 رہی۔
ملائیشیا ایئر لائنز کا سانحہ
گزشتہ سال ملائیشیا ایئرلائن کی لاپتہ ہونے والی پرواز ایم ایچ 370 کی بحرہند کے علاقے میں پُر اسرار گُمشدگی فضائی نقل و حمل کی بین الاقوامی انجمن ایاٹا سمیت ساری دنیا کے لیے ایک معمہ بنی تاہم اس کا اثر یہ ہوا کہ بین ایئر لائنز کی صنعت نے اس امر پر اتفاق کا اظہار کیا کہ طیاروں کی سُراغ رسانی کے عمل کو بہتر اور مؤثر بنانے کی ضرورت پائی جاتی ہے۔
گزشتہ برس ملائیشیا کی ایئر لائینز کو ایک اور حادثے کا سامنے ہوا۔ جولائی کے ماہ میں ملائیشیا ایئرلائن کی پرواز ایم ایچ 17 فضا میں ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی، جس کی وجہ ممکنہ طور پر اسے بہت تیز رفتار آبجیکٹس سے نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹوں کے مطابق فضائی میں یہ تیز رفتار چیزیں اس جہاز کا ڈھانچہ توڑتی چلی گئیں اور اسی وجہ سے اس جہاز کا ڈھانچا فضا ہی میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا تھا۔
اس حادثے کے بارے میں یہ دعویٰ سامنے آیا کہ اس جہاز کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے، 'ایسے کوئی شواہد یا نشانات نہیں ملے، جو یہ اشارہ دیتے کہ جہاز کی تباہی کی وجہ کوئی تکنیکی خرابی یا عملے کی غلطی ہو۔ یوکرائنی حکومت اور مغربی ممالک کا یہی ماننا تھا کہ اس طیارے کو روس نواز باغیوں نے مار گرایا تھا جبکہ ماسکو نے اس کارروائی کا ذمہ دار کییف حکومت کو ٹھہرایا۔
جہازوں کی سیفٹی پر اٹھنے والے سوال
2014ء میں ملائیشیا میں ہونے والے ہوائی جہاز کے ان دونوں حادثوں کے سبب گزشتہ برس کو حادثات اور سانحوں کے اعتبار سے استثنائی حیثیت حاصل رہی۔ ایاٹا کے اعداد و شمار ایک طرف معروف جریدے ’ ایئرو انٹرنشینل‘ نے یہ سوال اُٹھایا، ’’کیا محفوظ وقت اب ماضی بن چُکا ہے؟‘‘
ایاٹا کے اعداد و شمار کے مقابلے میں ’ جیٹ ایئر لائنر کریش ڈیٹا ایوالویشن سینٹر‘ JACDEC کے فضائی حادثات کے اعداد شمار کہیں زیادہ ہیں۔ اس کے مطابق 2014ء میں فضائی سفر کے دوران ہونے والے چھوٹے بڑے تمام حادثات کی کُل تعداد 970 رہی، جو اُس سے پہلے سال کے مقابلے میں چار گُنا زیادہ بنتی ہے۔ اس نام سے ایک ویب سائٹ قائم ہے، جس کے مصنفین ژاں ایروڈ رشٹر اور کرسٹیان وولف ہیں جو دنیا کی تمام ایئر لائنز کی پروازوں کے محفوظ ہونے کے حوالے سے ایک رینکنگ لسٹ شائع کرتے ہیں۔
اُدھر ایوی ایشن سیفٹی نیٹ ورک ASN نے اپنے اعداد و شمار میں 990 فضائی حادثوں کا ذکر کیا ہے۔