ادا کارہ ایشوریہ رائے پر کرکٹر عبدالرزاق کا تبصرہ اور معذرت
15 نومبر 2023پاکستان کے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کے بارے میں اپنے متنازعہ بیان کے بعد عوامی سطح پر معذرت پیش کی ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر سوالات
کرکٹ ورلڈ کپ سے متعلق حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں عبد الرزاق نے گفتگو کے دوران اداکارہ کے حوالے سے ایک نامناسب تبصرہ کیا تھا، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
سابق پاکستانی کرکٹر اور بھارتی صحافی کی سوشل میڈیا پر تکرار
کرکٹ ورلڈ کپ سے متعلق حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں عبد الرزاق نے گفتگو کے دوران اداکارہ کے حوالے سے ایک نامناسب تبصرہ کیا تھا، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان نے اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر شکایت کر دی
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عبد الرزاق پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور کوچنگ کی حکمت عملی کے بارے میں پاکستان ٹی وی چینل سماء کے ایک پروگرام میں اپنے خیالات پیش کر رہے تھے۔
پاکستانی کرکٹر حسن علی کے سسراپنی نواسی سے ملنے کے لیے بے قرار
کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں 'نیت اور ارداے' سے متعلق بات کرتے ہوئے عبدالر زاق نے بطور استعارہ ایشوریہ رائے کا ذکر کیا اور ایسا جملہ کہا کہ جسے عموماً ہتک آمیز سمجھا جاتا ہے۔ ان کا یہ تبصرہ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس کے نتیجے میں عوام کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار ہوا۔
شاہین نے کیا کوہلی اور روہت کا شکار، ہر طرف ہونے لگی تعریفوں کی بھرمار
اس ہنگامہ آرائی کے رد عمل میں عبدالرزاق سماء ٹی وی پر وضاحت کے لیے دوبارہ پیش ہوئے اور اپنی معذرت پیش کی۔
اسلام مخالف ڈچ سیاستدان کو دھمکی دینے پر پاکستانی کرکٹر کے خلاف کیس
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز، ''ہم کرکٹ کوچنگ اور اس کی نیت کے بارے میں بات کر رہے تھے۔ میری زبان پھسل گئی اور غلطی سے ایشوریہ رائے کا نام لے لیا۔ میں ذاتی طور پر اس پر معافی مانگتا ہوں۔ میرا ارادہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔''
متنازعہ بیان کیا تھا؟
سماء ٹی وی پر نشر ہونے والے اس پروگرام کے دوران پینل پر ان کے ساتھ پاکستان کے سابق فاسٹ گیند باز عمر گل اور سابق کپتان شاہد آفریدی بھی بیٹھے تھے۔ البتہ اس وقت یہ دونوں کرکٹرز عبدالرزاق کے تبصرے پر ہنس پڑے اور تالیاں بھی بجائیں۔
عبدالرزاق گفتگو کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم اور کوچز کی کارکردگی کے حوالے سے یہ کہنے کی کوشش کر رہے تھے کہ ''ہماری نیت ہی ٹھیک نہیں ہے کہ کسی چیز کو بہتر کیا جائے، کھلاڑیوں کو تیار کیا جائے۔ اگر آپ کی سوچ یہ ہے کہ میں ایشوریہ رائے سے شادی کروں اور وہاں سے بڑا نیک اور پرہیز گار بچہ پیدا ہو، تو ایسا کبھی بھی نہیں ہو سکتا۔ تو آپ کو پہلے نیت ٹھیک کرنی ہو گی۔''
متنازعہ تبصرے پر تنقید
سماء ٹی وی پر ٹاک شو سے متعلق ایک سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ اس وقت عبدالرزاق کی باتوں پر توجہ نہیں دے رہے تھے اور گھر واپس آکر ویڈیو کلپ دیکھنے کے بعد ہی انہیں اس کے بارے میں آگاہی ہوئی۔
آفریدی نے کہا کہ کلپ دیکھ کر ''مجھے بہت عجیب سا لگا کہ آخر یہ کیا ہے؟'' انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے سابق ساتھی کو فون کر کے اپنے ریمارکس پر معافی مانگنے کو کہا۔ ان کا کہنا تھا، ''یہ ایک بھدا مذاق تھا اور ایسے لطیفے نہیں بنائے جانے چاہئیں۔''
اپنی تیز گیند بازی کے لیے معروف شعیب اختر نے بھی عبدالرزاق کے ریمارکس کی مذمت کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، ''کسی بھی خاتون کی اس طرح بے عزتی نہیں ہونی چاہیے۔''
سابق کھلاڑی محمد یوسف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے رد عمل میں کہا، ''ایک کرکٹر کی حیثیت سے مجھے افسوس ہے کہ عبدالرزاق نے میڈیا ٹاک شو میں بھارتی اداکارہ کے بارے میں تبصرہ کیا۔ مجھے امید ہے کہ وہ اپنی بات پر شرمندہ ہوں گے اور معافی مانگ لیں گے۔''
ص ز/ ج ا (نیوز ایجنسیاں)